وزارتِ تعلیم

سنسکرت زبان کی ترقی کے لئے حکومت ہند کے اقدامات

Posted On: 04 JUL 2019 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،5 ؍جولائی  : مرکزی وزیربرائے فروغ وسائل انسانی ڈاکٹرپوکھریال ‘نشنک ’نے راجیہ  سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت ہند نے سنسکرت زبان کی ترقی اورفروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ سرکار کے ان اقدامات میں سے خاص خاص اقدامات حسب ذیل ہیں :

1۔آدرش سنسکر ت مہاودیالیوں /شود سنستھانوں کو مالی امداد کی فراہمی

2۔سنسکر ت پاٹھ شالا سے کالج کی سطح تک کے خصوصی  اہلیت اور  لیاقت حاصل  طلبأ کو اسکالرشپ ( وظائف ) ۔

3۔مختلف تحقیقی پروجیکٹوں /پروگراموں کے لئے غیرسرکاری تنظیموں /سنسکرت کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مالی امداد کی فراہمی ۔

4۔شاسترچدامنی اسکیم کے تحت تدریس کے لئے سبکدوش سنسکرت محققین  کی خدمات حاصل کرنا۔

5۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، آیورویدانسٹی ٹیوشن ، ماڈرن کالج اوریونیورسٹیوں جیسے معروف اداروں میں غیررسمی سنسکر ت تعلیم ( این ایف ایس ای ) پروگرام کے تحت بھی سنسکر ت کی تعلیم دی جاتی ہے ۔

6۔ ہرسال 16سینیئرمحققین کو اور5جواں سال محققین کو صدارتی اعزاز برائے سنسکرت زبان کے اعزازات سے نوازاجاتاہے ۔

7۔سنسکرت کی کتابوں کی  اشاعت /دوبارہ اشاعت کے لئے مالی امداد۔

8۔سنسکرت زبان کی ترقی کے لئے 18 اشتادشی پروجیکٹس کے تحت کام کیاجارہاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-28-5


(Release ID: 1577346) Visitor Counter : 93
Read this release in: English