کامرس اور صنعت کی وزارتہ

20-2015 کی بیرونی تجارتی پالیسی کا جائزہ

Posted On: 04 JUL 2019 3:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04؍ جولائی

برآمدات اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے، تجارتی خسارے کو کم کرنے کے مقصد سے کامرس اور صنعت کی وزارت نے موجودہ بیرونی تجارتی پالیسی پر نظرثانی کا عمل شروع کیا ہے۔ موجودہ بیرونی تجارتی پالیسی یکم اپریل 2015 کو پیش کی گئی تھی اور یہ 5 سال کے لئے قابل قبول ہے، جو 31 مارچ 2020 کو ختم ہوگی۔ جی ایس ٹی شروع ہونے کے بعد دسمبر 2017 میں ایک وسط مد تی جائزہ کرایا گیا تھا۔

بیرونی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 03.07.2019 کو ٹریڈ نوٹس نمبر 22 کے ساتھ 28.06.2019 کو ٹریڈ نوٹس نمبر 21/2019-20 کو پیش کیا ہے، جس میں مجوزہ نئی پالیسی کے لئے سبھی متعلقہ فریقوں سے 15 دن کے اندر تجاویز مانگی گئی ہیں، جو لنک http://bit.ly/2NuJh9Z.پر گوگل فارم پر لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس سلسلے میں کامرس اور صنعت کی وزارت ایکسپورٹرس، صنعتی ایسوسی ایشنوں، اشیابورڈ، غیر ملکی مشنوں، حکومت ہند کی مختلف وزارتوں، ریاستی سرکاروں سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ صلاح ومشورہ بھی کررہی ہے۔

 

**************

 ( م ن ۔ح ا ۔ ع ر  (

 U. No.2848

 

 


(Release ID: 1577284) Visitor Counter : 78
Read this release in: English