پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 JUL 2019 8:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 جولائی / فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشانک نے یہاں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے صف اول 200 تعلیمی اداروں میں اپنے رینک کو یقینی بنانے کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ، بمبئی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ، دہلی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، بنگلور کے سربراہان کو مبارکباد دی ہے ۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار ملک میں تعلیم کی صورت حال پر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو معیار ، تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے ۔ تحقیق کے ذریعہ تمام سطحوں پر سماج کے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیئے اور ملک کی ہمہ جہت ترقی میں تعاون کرنا چاہیئے ۔
ڈاکٹر نشانک نے کہا کہ نئے ہندوستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کی بنیاد تحقیق اور اختراع ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت نے ملک میں تحقیق و اختراع کو فروغ دینے اور نو جوان سائنس دانوں کو تیار کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔
ڈاکٹر نشانک نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے طلباء کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی غرض سے انہیں سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبے میں ٹرینڈ کرنا چاہیئے ۔
وزارت کے اعلیٰ افسران نے عالمی سطح پر ہندوستان کے تعلیمی اداروں کی رینکنگ کو بہتر بنانے کے لئے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا ۔
وزارت فروغ انسانی وسائل کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم اور مشرق وسطیٰ ، جنوبی افریقہ نیز جنوبی ایشیا میں کیو ایس انٹلی جنس یونٹ کے علاقائی ڈائرکٹر جناب اشون فرنانڈیز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وزیر موصوف نے پہلی بار کیو ایس رینکنگ میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لئے او پی جندل یونیورسٹی کے نمائندوں کو بھی مبارکباد دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 2779