ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اطلاعاتی ٹکنالوجی کےشعبے میں آنے والے مہینوں میں روزگار کےڈھائی لاکھ نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے
انٹر نیشنل کلاؤڈ کمپیوٹنگ چیلنج کا پہلی مرتبہ بھارت میں انعقاد
Posted On:
02 JUL 2019 6:16PM by PIB Delhi
نئیدہلی03 جولائی ۔صلاحیت سازی اورصنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب مہندرناتھ پانڈے نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اطلاعاتی ٹکنالوجی کےشعبے میں صلاحیت سازی کے جامع پروگرام کے ذریعہ روزگار کے تقریباََ ڈھائی لاکھ نئےمواقع پیدا کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی فورس کو صحیح معنیٰ میں ایک باصلاحیت فورس میں تبدیل کرنا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت کا ویژن ہے۔
’’ ورلڈ اسکلس انڈیا ‘‘ - انٹرنیشنل کلاؤڈ کمپیوٹنگ چیلنج 2019 سے خطاب کرتے ہوئے جناب پانڈے نے بتایا کہ ہندوستان میں ڈجیٹل ٹکنالوجی کے شعبے میں جو تیز رفتار ترقی ہوئی ہے ، اس سے یہ شعبہ 7.2بلین ڈالر کی مالیت تک پہنچ سکتا ہے جبکہ 2018 میں اس کی مالیت 2.5 بلین ڈالر تھی۔ انہوں نے کہا کہ صلاحیت سازی اور تربیت کے 52 مختلف شعبوں میں صحت مند مقابلہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان شعبوں میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آئی او ٹی ، بگ ڈاٹا ، مشین لرننگ اور بلاک چینج جیسے شعبے شامل ہیں ۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں بھارت اطلاعاتی ٹکنالوجی کے سیکٹر میں انتہائی ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلے گا۔ جناب مہندرناتھ پانڈے نے بھارتی نوجوانوں سے کہا کہ وہ جدید معلومات اورصلاحیت کے ذریعہ چوتھے صنعتی انقلاب کی قیادت کریں ۔
جناب پانڈے نے کہا کہ آبادی کے 62.5فیصد حصےکوجو کہ 15سے 59 سال کی عمر سے تعلق رکھتا ہے ، اگر مناسب رہنمائی ،ترغیب اورتربیت فراہم کی جائے تو وہ ڈجیٹل انڈیا کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے انتہائی جدید افرادی قوت کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
این اے ایس ایس سی اوایم کے چیئرمین جناب کیشو مورو گیش نے اپنے خصوصی خطاب میں حکومت سے کہا کہ وہ ڈاٹا پروٹیکشن بل پارلیمنٹ میں جلد منظور کرائے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ اسکلس انڈیا جو بھارت میں پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے ، عالمی ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے کا ایک موقع ہے اوریہ نیٹ ورکنگ اور نئےدوست بنانے کاایک پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین چار برسوں میں دو ملین لوگوں کو ڈجیٹل ٹکنالوجی میں تربیت دی جائے گی۔جبکہ اس وقت ایسے لوگوں کی تعداد 0.6 ملین ہے ۔
این اے ایس ایس سی او ایم کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے کلاؤڈ کمپیوٹنگ مقابلے میں جاپان ،چین ،برازیل ،جنوبی کوریا ، روس ، سنگا پور، بیلجئم اور آئر لینڈ کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج ۔رم
2777U-
(Release ID: 1576794)