وزارت سیاحت

حکومت نے رامائن سرکٹ کے تحت سیاحت کی ترقی کے لئے 15مقامات کی شناخت کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2019 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،3 ؍جولائی  : سیاحت اور ثقافت کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ سیاحت کی وزارت کے ذریعہ سودیش درشن اسکیم کے تحت  رامائن سرکٹ، ان 15موضوعاتی سرکٹوں میں سے ایک سرکٹ ہے،جسے ترقی کے لئے شناخت کیاگیاہے ۔ وزارت نے ابتداًبہارمیں سیتامڑھی سمیت 15مقامات کو رامائن سرکٹ تھیم یعنی ایودھیا،نندی گرام شرنگ ویرپور ، چترکوٹ ( اترپردیش ) ، سیتامڑھی ، بکسر اور دربھنگہ ( بہار) چترکوٹ ( مدھیہ پردیش ) ، مہندرگری ( اڈیشہ ) ، جگدل پور( چھتیس گڑھ ) ناسک اور ناگپور( مہاراشٹر) ، بھدراچلم ( تلنگانہ ) ، ہمپی ( کرناٹک ) رامیشورم ( تمل ناڈو) کو ترقی دینے کے لئے شناخت کیاتھا۔

          اسکیم کے تحت ترقی کے پروجیکٹوں کی شناخت ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کے مشورے سے کی جاتی ہے اور منظوری بھی دی جاتی ہے تاہم اس عمل میں فنڈ کی دستیابی ، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹوں کی فراہمی ، اسکیم کے تحت دیئے گئے رہنما خطوط پرعمل درآمد اور ماقبل جاری کئے گئے سرمائے کا استعمال جیسی شرطیں ملحوظ خاطررکھی جاتی ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2772


(रिलीज़ आईडी: 1576764) आगंतुक पटल : 104
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English