زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

جی ایم فصلوں پر پابندی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 JUL 2019 6:36PM by PIB Delhi

نئیدہلی03 جولائی ۔زراعت اورکسانوںکی فلاح وبہبود کے  مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لو ک  سبھا  میں  ایک سوال کے تحریری  جواب میں بتایا کہ بی ٹی کپاس  وہ واحد جنیٹکلی موڈی فائڈ   (جی ایم   ) فصل ہے ،جسے 2002  میں منظوری دی گئی تھی۔  یہ منظوری ماحولیات  ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی  کی وزارت  میں جنیٹک انجنئرنگ  اپریزل کمیٹی نے   ملک میں تجارتی پیداوار کے لئے دی تھی ۔ اس لئے دیگر  غیر منظورشدہ  جی ایم فصلوں پر بھارت  میں  پابندی لگی ہوئی ہے۔مہاراشٹر ، ہریانہ ، پنجاب ، گجرات اور آندھرا پردیش  سے بی ٹی  بینگن اور ایچ  ٹی کپاس  کی مشتبہ  کھلی   کھیتی کے بارے میں  چندواقعات کا پتہ چلا تھا۔

          زراعت  ،تعاون اور کسانوں کی  فلاح وبہیود کے محکمے نے ریاستوں  کو  یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ بی ٹی  بینگن  اور ایچ  ٹی کپاس   کے  پھیلاؤ  کو  کنٹرول کرنے اور اس پر پابندی لگانے کے لئے  مناسب ضروری اقدامات  کریں۔ ریاستی حکومتوں نے تمام ضلع انتظامیہ کو  یہ ہدایات جاری کردی ہیں کہ غیر قانونی جی ایم فصلوں کی پیداوار اور فروخت  پر پابندی کے لئے  ضروری  قانونی اقدامات کئے جائیں ۔

          ملک میں ماحولیات کے تحفظ  کے قانون  مجریہ 1986  کے تحت غیر مجاز طریقو ں  پر فصلوں کو  تیار کرنے ، ان کو استعمال کرنے ،درآمد اور برآمد کرنے اور ان کا ذخیرہ کرنے کی روک تھام کے لئے ایک باقاعدہ نظام موجود ہے۔

          ہر ایک جی ایم فصل کی درخواست کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس میں مختلف عوامل مثلاََ صحت  ،  ماحولیات   ، خوراک  اور غذا کے تحفظ  کے جائزے شامل ہوتے ہیں۔بایو ٹکنالوجی کے محکمے  اور ماحولیات  ، جنگلات   اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت نے جی ایم فصلوں کے سلسلے میں  بہت سے رہنما خطوط  جاری کئے ہیں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-2775


(ریلیز آئی ڈی: 1576757) وزیٹر کاؤنٹر : 127
یہ ریلیز پڑھیں: English