سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بھکاریوں کی باز آباد کاری

Posted On: 02 JUL 2019 2:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 جولائی 2019، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیرمملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان کے رجسٹرار جنرل کے دفتر نے بتایا ہے کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں بھکاریوں اور خانہ بدوشوں کی کل تعداد 413670 ہے اور15 سال سے کم عمر کےنابالغ  بھکاریوں اور خانہ بدوشوں کی کل تعداد 45296 ہے۔

ہندوستان کے آئین کے ساتویں جدول میں ریاستی فہرست کے انٹری نمبر 9 کے مطابق معذور اور بے روزگاروں کی راحت کا ریاستی معاملہ ایک اسٹیٹ سبجیکٹ ہےیعنی یہ معاملہ ریاست کے دائرہ اختیار میں ہے۔ریاستیں ضروری احتیاطی اور بازآبادی کاری اقدامات کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں البتہ 2017-18 اور2018-19 کے دوران بھکاریوں کو ہنر مندی کے فروغ کی تربیت کے لئے نیشنل بیک ورڈ کلاسیز فائننانس اور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو بالترتیب 100 لاکھ روپے اور 50 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی تھی۔

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ راشٹریہ مادھیمک شکشا ابھیان جو سیکنڈری تعلیم کو عام کرنے کے لئے مرکز کی امداد والی اسکیم ہے، ہر گھر کے ایک مناسب فاصلے کے اندر سیکنڈری اسکول فراہم کرکے، تمام سیکنڈری اسکولوں کو تجویز کردہ ضابطوں سے توثیق کراکے سیکنڈری سطح پر دی گئی تعلیم کے معیار کو بہتر بناکر، جنس، سماجی اقتصادی اور دیگر روکاوٹوں کو ختم کرکے انیررول مینٹ تناسب میں اضافہ کررہا ہے۔ اس اسکیم میں نئے/ جدید اور موجودہ سیکنڈری اسکولوں میں کلاس رومز، سائنس لیبارٹری، لائبریری، کمپیوٹر روم، آرٹ، دستکاری، کلچر روم، ٹوائلیٹس، پینے کے پانی کی سہولیات کی گنجائش ہے۔راشٹریہ  مادھیمک شکشا ابھیان کے تحت سیکنڈری مرحلے میں سروے اور اسکول سے باہر بچوں کی نشاندہی، بیداری پروگراموں،لڑکیوں کے لئے سیلف ڈیفنس ٹریننگ، لڑکیوں کے لئے ٹوائیلٹس کی گنجائش اور پیشہ وارانہ تعلیم کی شروعات جیسی سہولتوں کو بھی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے بتایا کہ جووینائل جسٹس(کیئر اینڈ پروٹکیشن آف چلڈرن) ایکٹ2015 کی دفعہ 76 کے مطابق جو کوئی بھی بھیک کے مقصد سے بچوں کو استعمال یا اسے اپنی ملازمت میں رکھے گا یا بچے سے بھیک منگوانے کے لئے کہے گا اسے ایک مدت کے لئے سزا دی جائے گی جس میں پانچ سال تک کی توثیع کی جاسکتی ہے اور اسے ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی بھرنا ہوگا۔البتہ عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت ایک مرکزی اسپانسر والی اسکیم چائلڈ پروٹیکٹنگ اسکیم (سی پی ایس ) نافذ کررہی ہے۔ جس میں مشکل حالات میں بچوں کی مدد کی جاتی ہے۔

مکان اور شہری امور کی وزارت نے بتایا کہ وہ دین دیال اپادھیائے یوجنا، نیشنل اربن  لائیو ہڈس مشن نافذ کررہے ہیں۔تاکہ غربت کم کی جاسکے اور شہروں میں رہنے والے غریب لوگوں کو خود روزگار اور ہنر مندی کے لئے روزگار کے مواقع تک رسائی فراہم کرکے شہر میں رہنے والے ہر غریب شخص کی کمزوری کو  دور کرنا ہے۔مشن کا مقصد شہر میں رہنے والے غریب بے گھر لوگوں کو لازمی خدمات کے ساتھ مکان فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس مشن کا یہ بھی مقصد ہے کہ شہر کی سڑکوں پر پھرنے والے وینڈرس کی ر روزی روٹی کی تشویش کو دور کرنا ہے انہیں مناسب جگہ  قرض اور سماجی سیکوریٹی کی سہولیات فراہم کرکےاس تشویش دور کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 2763


(Release ID: 1576721) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Bengali