صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوسان میں غیر چھوت چھات والی بیماریاں

Posted On: 02 JUL 2019 2:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 جولائی 2019،   انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی رپورٹ کے مطابق جس کا عنوان  ‘انڈیا: ملک کی ریاستوں کی صحت ’ ہے، ملک میں غیر چھوت چھات والی بیماریوں (این سی ڈی) کی وجہ سے ملک میں 2016 میں کل 61.8 فیصد اموات ہوئیں، جبکہ 1990 میں 37.9 فیصد اموات ہوئی تھیں جبکہ ٹی بی  ایک چھوٹ والی بیماری ہے۔

کیرالہ، گوا اور تامل ناڈو میں ایپی ڈی مولوجیکل ٹرانزیشن کی وجہ سے چھوت چھات، میٹرنل ، نیونٹال اور تغذیہ سے متعلق بیماریوں  کی وجہ سے  کم اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس طرح کل ہوئی اموات میں این سی ڈی کی حصہ داری میں اضافہ ہوا۔ غیر چھوت چھات  والی بیماریوں کے لئے جو کھم عوامل میں ضعیف العمری، غیر صحت مندانہ غذا، جسمانی سرگرمی میں کمی، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، زیادہ کولسٹرول اور زیادہ وزن شامل ہیں۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے   راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا چونکہ عوامی صحت کا معاملہ  ریاست  کے دائرہ اختیار میں آتا ہے لیکن مرکزی حکومت نے ریاستی سرکاروں کی کوششوں کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر، تپ دق، دل کی بیماریوں کی تھام کے قومی  پروگرام کو  صحت کے قومی مشن کے تحت نافذ کیا جارہا ہے۔اس پروگرام کے مقاصد  میں صحت کے فروغ کی سرگرمیاں اور  عام  متعدی عام  بیماریوں نیز کینسر  سمیت مخصوص طور پر اسکریننگ کا اہتمام شامل ہے۔

عام متعددی بیماریوں مثلاً تپ دق، ہائپر ٹینشن اور کینسر (اورل، بریسٹ اور سروائیکل کینسر) کی آبادی پر مبنی اسکریننگ بھی صحت کے قومی مشن کے تحت شروع کی گئی ہے۔ اس پہل سے بیماری کی جلد تشخیص میں مدد ملے گی اور متعدی  بیماریوں کے  خطرات کے عوامل پر بیداری پیدا ہوگی۔

 کینسر کے تیسرے علاج کے لئے سہولیات بڑھانے کی غرض سے مرکزی حکومت  ملک کے مختلف حصوں میں اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ٹیرٹیئری کیئر سینٹروں کے قیام  کو تعاون فراہم کرنے کے لئے ٹیری ٹیئری کیئر کینسر  سہولیات اسکیم کے استحکام کو نافذ کررہی ہے۔

کینسر اور دل کی بیماریوں کے علاج کے لئے دوائیں دستیاب کرانے کے مقصد سے 159 انسٹی ٹیوشن/ اسپتالوں میں سستی دواؤں اور بھروسے مند  اعضا کی تبدیلی کے  لئے (امرت) دین دیال آؤلیٹ کھولے گئے ہیں اور مریضوں کو رعایتی قیمتوں پر  اعضا کی تبدیلی کے لئے آؤٹ لیٹ کھولے گئے ہیں۔ سستی قیمتوں پر جینرک دوائیں فراہم کرنے کے لئے دوا سازی کے محکمے کی طرف سے جن اوشدھی اسٹور کھولے گئے ہیں۔

 

U- 2758



(Release ID: 1576696) Visitor Counter : 625


Read this release in: English , Marathi , Bengali