وزارت آیوش
آیوش کی وزارت کے الیکٹرانکس اوراطلاعاتی تکنالوجی کے مابین مفاہمتی معاہدے پردستخط
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2019 5:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،2 ؍جولائی :آیوش کی وزارت ( ایم اواے ) اوروزارت الیکٹرونکس اوراطلاعاتی کی وزارت نے نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں ۔ جس کا مقصد آیوش سیکٹرکو ڈیجیٹل بنانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرناہے ۔ الیکٹرانکس اوراطلاعاتی کی وزارت نے آیوش گرڈ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اوراسے ترقی دینے کے لئے ایم او اے کو مشورے اورتکنیکی امداد دینے سے اتفاق کرلیاہے ۔
قومی صحت پالیسی 2017اورآیوش کی وزارت کے ای حکمرانی کے اقدام کی پیروی میں پورے آیوش کو ڈیجیٹل بناناہے تاکہ تمام سطحوں پرصحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اطلاعات فراہم کی جاسکیں ۔ اس کے علاوہ زیادہ تحقیق ، تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال مختلف پروگراموں کے رسائی اورادویات سے متعلق بہترضابطوں کو یقینی بنایاجاسکے ۔
مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی تقریب کے موقع پر آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کٹیچہ نے آیوش گرڈ پروجیکٹ کے ویژن اور افادیت کے بارے میں وہاں موجود لوگوں کو واقف کرایااورکہاکہ یہ آیوش کے تمام ساجھیداروں کے لئے مفید ثابت ہوگا ۔ جن میں ملک کے شہری بھی شامل ہیں ۔ اوراس کے نتیجے میں صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں مختلف قومی اوربین الاقوامی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

الیکٹرونکس اوراطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی نے اپنی وزارت کے تحت صحت سے متعلق مختلف اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ، مثلاای ہاسپٹل ، ای۔ اوشدھی ، ای۔ رکت کوش ، آن لائن رجسٹریشن نظام ( اوآرایس ) اورای ۔ششرت ۔ اس کامقصد اسپتالوں کے اندرکے کام کاج اورطریقہ کارکوڈیجیٹل بناناہے تاکہ پورے ملک میں صحت خدمات کی موثر اور آن لائن فراہمی ہوسکے ۔ الیکٹرونکس اوراطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت نے میڈیکل الیکٹرونکس ڈیوائسز اور سسٹمس کوترقی دینے کے لئے آراینڈ ڈی کے مختلف پروجیکٹوں کی کفالت کی ہے ان پروجیکٹوں میں میڈیکل اورامیجنگ سازوسامان اور میڈیکل الیکٹرونکس میں باصلاحیت مرکز کا قیام شامل ہے ۔ الیکٹرونکس اوراطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت نے رہنمائی کرنے کے سلسلے میں اطلاعات کا آن لائن طریقہ بھی شروع کیاہے جسے وکاس پیڈیا کانام دیاگیاہے ۔ یہ ایک ایسا پورٹل جو مختلف سماجی شعبوں کے لئے جن میں صحت بھی شامل ہے اورجو 23زبانوں میں معلومات فراہم کرتاہے ۔
الیکٹرونکس اوراطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وزارت کی طرف سے آیوش کی وزارت کو اعلیٰ معیارکی تکنیکی امداد سے ڈیجیٹل بنانے کے شعبے میں آیوش کی وزارت کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2739
(रिलीज़ आईडी: 1576619)
आगंतुक पटल : 72