نیتی آیوگ

‘بھارت کی زراعت میں تبدیلی ’کے لئے  وزارئے اعلیٰ کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل


مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفرنویس کمیٹی کے کنوینرہوں گے

کرناٹک ، ہریانہ ، اروناچل پردیش ، گجرات ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے وزرائے اعلیٰ نیز زراعت ، آرڈی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیراس کے ارکان  میں شامل ہوں گے

نیتی آیوگ کے ممبررمیش چند کمیٹی کے ممبرسکریٹری بنائے گئے ہیں

یہ کمیٹی زراعت میں تبدیلی لانے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے اقدامات پرتبادلہ ٔ خیالات کریگی

کمیٹی زرعی سیکٹرکی اصلاحات  پرعمل درآمدکے لئے وقت پر پوری ہونے والی تجویزیں پیش کریگی

کمیٹی اپنی رپورٹ دومہینے میں پیش کردیگی

Posted On: 01 JUL 2019 8:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،2 ؍جولائی  :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے اہم منصوبوں میں زراعت ، دیہی ترقی پانی کے تحفظ اور اس کے مناسب استعمال کے معاملات شامل ہیں ۔ اپنا وعدہ پوراکرتے ہوئے اوراس کے نتیجے میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے مذاکرات کے نتیجے میں وزیراعظم نے ‘ بھارت کی زراعت میں تبدیلی ’کے سلسلے میں وزرائے اعلیٰ کی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

1۔ جناب دیویندرفرنویس ، وزیراعلیٰ مہاراشٹر:کنوینر

2۔ جناب ایچ ڈی کماراسوامی  ، وزیراعلی کرناٹک :ممبر

3۔جناب منوہرلال کھٹر، وزیراعلیٰ ہریانہ :ممبر

4۔ جناب پیما کھانڈو ، وزیراعلیٰ اروناچل پردیش :ممبر

5۔جناب وجئے روپانی ، وزیراعلیٰ گجرات :ممبر

6۔ جناب یوگی آدیتیہ ناتھ ، وزیراعلیٰ اترپردیش :ممبر

7۔ جناب کمل ناتھ ، وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش :ممبر

8۔ جناب نریندرسنگھ تومر ، زراعت ، دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر  جی اوایل :ممبر

9۔ جناب رمیش چند ، ممبرنیتی آیوگ :ممبرسکریٹری

          کمیٹی کا دائرہ کار  میں حسب ذیل باتیں شامل ہونگی ،

زراعت میں تبدیلی اورکسانوں کی آمدنی بڑھانے نیز ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی اصلاحات کے نتیجے میں وقت پرپوراہونے والی تجاویز اورطریقہ کارپرتبادلہ خیالات کیا ۔

ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی زرعی مصنوعات اورمویشیوں کی مارکیٹنگ ( فروغ اورآسانی ) قانون ،2017 ( اے پی ایل ایم قانون ، 2017 ) کے بارے میں  زراعت اورکسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کی طرف سے اجرأ

          یہ کمیٹی مارکیٹ اصلاحات کو ای ۔نیم ، گرام اورمرکزی نگرانی والی دیگر متعلقہ اسکیموں کے ساتھ منسلک کرنے کے طریقے تجویز کریگی ۔ یہ کمیٹی زرعی برآمدات کو فروغ دینے ، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی ترقی ، جدید مارکیٹ ڈھانچے کے لئے سرمایہ کاری راغب کرنے کے معاملے میں پالیسی اقدامات تجویز کریگی ۔

 زرعی ٹکنالوجی کو عالمی معیارتک لے جانے کے طریقے تجویز کریگی  اور معیاری بیج تک کسانوں کی رسائی کو بہتربنا ئےگی ۔

          زرعی سیکٹرمیں تبدیلی لانے اورکسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے کوئی بھی متعلقہ اصلاح تجویز کریگی  ۔

          وزرائے اعلیٰ کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی اپنے نوٹیفکیشن کے دوماہ کے اندراندر اپنی رپورٹ پیش کرگی ۔

          زرعی سیکٹرمیں تبدیلی سے متعلق وزرائے اعلیٰ کی اعلیٰ سطح کی  کمیٹی کی نگرانی نیتی آیوگ کریگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

) م ن ۔ج ۔ع آ۔)

U-2740



(Release ID: 1576616) Visitor Counter : 87


Read this release in: Bengali , Hindi , English , Marathi