زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

سب سے پہلا انڈیا انٹرنیشنل کوآپریٹوز ٹریڈ فئیر (آئی آئی سی ٹی ایف ) –امدادباہمی اداروں کےکسانوں ،دستکاروں اور دیگر ارکان کو براہ راست عالمی تجارتی منظر تک پیش کرنے کا ایک بے مثال اقدام


یہ تجارتی میلہ نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 11سے 13 اکتوبر 2019 تک منعقدہوگا

Posted On: 01 JUL 2019 12:29PM by PIB Delhi

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016QQ2.gif

 

نئیدہلی یکم جولائی  ۔زرعی برآمدات کی پالیسی 2018  سے مطابقت رکھتے ہوئے جس کا مقصد زرعی برآمدات کو دوگنا  کرنا اور بھارتی کسانوں اور زرعی  مصنوعات کو عالمی تنظیموں  کے ساتھ جوڑنا ہے ،  پہلا انڈیا انٹرنیشنل کوآپریٹوز ٹریڈ فئیر (آئی آئی سی ٹی ایف ) نئی دہلی کے پرگتی میدان میں  11سے 13 اکتوبر 2019  تک لگایا جائے گا۔یہ میلہ  این سی ڈی سی کے رہنمائی  میں  ایک بین الاقوامی تنظیم ( این ای ڈی اے سی ) ، تین وزارتوں ، چار ریاستوں اور  اعلیٰ سطح کی متعدد  امداد  باہمی تنظیموں  کے تعاون سے لگایا جارہا ہے ۔

          امید ہے کہ اس تین روزہ میلے میں   بڑی تعداد  میں  بھارت کے امداد باہمی ادارے  اور بین الاقوامی  امدا د باہمی تنظیمیں  شرکت کریں  گی۔بین الاقوامی خریداروں  کا تعلق  امداد باہمی  ،  کارپوریٹ  ، نجی  اور سرکاری  اداروں سے ہوسکتا ہے  تاہم آئی آئی سی  ٹی ایف   میں    وہ  نمائش   کا ر / خریدار اور دوکاندار  بھی شرکت کریں گے ، جن  کی  خاص  توجہ  زراعت  اور متعلقہ  شعبوں  جیسے  سیکٹروں سے  متعلق  امداد  باہمی تک کی تجارت پر ہے۔ان میں  ڈیری  ، اشیا  ،  برآمدات ، ٹکنالوجی ،  آب وہوا  ،  اسمارٹ زراعت   ، ڈبہ بندی  ، پیکجنگ  ،اسٹوریج  ، مشینری ،برانڈ  کےفروغ  ، مارکیٹنگ ، امدادباہمی  بینکاری  ،  زرعی  ٹکنالوجی   ،سائبر سکیورٹی  ، مویشی  پروری  ،  ماہی پروری ،  ہینڈ لوم  ،  دستکاری ، ٹیکسٹائلز  ،صارفین کی اشیا ،خردہ فروشی  ،  مہمان نوازی  ،انشورنس  ،مالیات  ،قرضے ،صحت  کی دیکھ بھال اور خواتین گروپوں   نیز صلاحیت سازی کے گروپوں کی طرف سے تیار کردہ اشیا شامل ہوں  گی۔

          اس  تجارتی  میلے کا مقصد بھارت کے اندر اور بیرون  ملک  امداد دباہمی سے امداد باہمی تک کی تجارت کو فروغ دینا  ہے،جس سے دیہی  اور زرعی  خوشحالی  میں اضافہ ہو ۔  میلے کے دوران  کانفرنسیں  ہوں  گی ، نمائشیں  لگائی جائیں  گی ۔  روبہ رو میٹنگیں ہوں  گی۔اشیا  کی فروخت کوفروغ دینے  ،  مارکیٹنگ  اورکاروباری اداروں کی طرف سے اپنی مصنوعات کی نمائش  کرنے   ، نیٹ ورکنگ   اور  پالیسی  کی تشہیر کرنے  جیسی  کارروائیاں  عمل میں لائی جائیں  گی۔اس سے تجارتی میلے میں  شرکت کرنے والوں  کو  یہ نادر موقع فراہم ہوگا کہ وہ   بھارت  اور بیرون ملک کی  امداد باہمی تنظیموں  کے ساتھ   تال میل  پیدا کریں  اور کاروباری امکانات تلاش  کریں  ۔

          اس تجارتی میلے کے ذریعہ  بھارت  اور بیرون ملک  کے تجارتی  اور کاروباری گھرانوں کو  یہ موقع  ملے گا  کہ وہ  اتحاد قائم  کریں ، کاروباری  نیٹ ورکنگ میں حصہ لیں  اور اس سے بھی زیادہ یہ کہ بڑی تعداد میں  اشیا تیار کرنے والوں  اور خدمات فراہم کرنے والوں  کے ساتھ رابطہ  قائم کریں ۔آئی آئی سی ٹی  ایف کے بارے میں  مزید تفصیلات  ویب سائٹ :www.iictf.in یاwww.ictf.co.in .پر ملاحظہ  کی جاسکتی ہیں۔ میلے کے بارے میں  آن لائن رجسٹریشن  بھی  ویب سائٹ  کے ذریعہ کرایا جاسکتا ہے ۔

          امدادباہمی سیکٹر کوزرعی برآمدات 2022  تک  موجودہ  30   ارب  امریکی ڈالرسے  دوگنا کرکے  60  ارب  امریکی ڈالر  کرنے میں  ایک اہم رول ادا کرنا ہے ۔ جیسا کہ زرعی برآمدات کی پالیسی میں  کہا گیا ہے ۔اس مقصدکےحصول کے لئے  حال ہی میں  این سی  ڈی سی  میں  ایک  کوآپریٹوسیکٹر  ایکسپورٹس  پروموشن فورم   قائم  کیا گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ بھارتی کسانوں  کی  94 فیصد تعداد  کم سے کم ایک امداد باہمی ادارے کی ممبر  ہے۔ امدا د باہمی اداروں کی  طرف سے برآمدات  کو  فروغ دینے کے مقصد سے  آئی آئی سی ٹی ایف   ایک بڑے پلیٹ فارم  کے طور پر کام کرے گا،جس سے اس کے ممبروں کو براہ راست فائدہ ہوگا ، جو عام طور پر کسان ،دستکار، خواتین  اوردرج فہرست ذاتوں /قبیلوں سے تعلق  رکھتے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج ۔رم

U-2713



(Release ID: 1576440) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Marathi