امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گمراہ کن اشتہارات کے خلاف شکایات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUN 2019 4:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28  جون / صارفین امور ، خوراک اور  سرکاری نظام تقسیم کے وزیر مملکت   جناب  دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ  حکومت نے   آن لائن پورٹل شروع کیا ہے ، جس کا نام ‘‘ گمراہ کن اشتہارات کے خلاف شکایات ’’ ( جی اے ایم اے ) ہے ، جہاں گمراہ کن اشتہارات سے متعلق  شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں  ۔

          یکم اپریل ، 2018 ء اور 31 مارچ ، 2019 ء کی مدت کے دوران  جی اے ایم اے پورٹل پر 3884 شکایات موصول ہوئی ہیں ۔  ان میں سے  2235 کو نمٹا دیا گیا ہے اور 1040 کو یا تو ان کے نا مکمل  ہونے یا  غیر گمراہ کن اشہتارات  کے متعلق ہونے کی وجہ سے  انہیں رد کر دیا گیا ہے ۔

          خاص توجہ 7 شعبوں یعنی خوراک ، زراعت ، صحت ، تعلیم ، زمین جائیداد  ، نقل و حمل  اور مالی خدمات پر ہے ۔

 

U. No. 2694


(ریلیز آئی ڈی: 1576290) وزیٹر کاؤنٹر : 88
یہ ریلیز پڑھیں: English