خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین کو با اختیاربنانے کے لئے نئی پالیسی
Posted On:
28 JUN 2019 4:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 جون / خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے متعلقہ فریقوں کے مشوروں / رائے پر غور و خوض کرنے کے بعد خواتین کے لئے ایک قومی پالیسی کا مسودہ تیارکیا ہے ۔ اس مسودے کے مطابق ایک ایسے سماج کا ویژن پیش کیا گیا ہے ، جس میں خواتین اپنی مکمل صلاحیت کو حاصل کر سکیں اور زندگی کے ہر شعبے میں برابر کے ساجھیدار کے طور پر شریک ہونے کے قابل ہو سکیں ۔ پالیسی کے مسودے میں شناخت شدہ ترجیحی شعبوں میں خواتین کی مختلف ضروریات کا حل پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ان شعبوں میں : ( i ) خوراک کی سکیورٹی اور تغذیہ سمیت صحت ( ii ) تعلیم ( iii ) معاشی صورت حال ( زرعی صنعت ، مزدوری ، روزگار ، این آر آئی خواتین ، سافٹ پاور ، سروس سیکٹر ، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت ) ، ( iv ) حکمرانی اور فیصلہ سازی ( v ) خواتین کے خلاف تشدد ( vi ) ( ہاؤسنگ شیلٹر اور بنیادی ڈھانچہ ، پینے کا پانی ، صفائی ستھرائی ، میڈیا اور کلچر ، کھیل کود اور سوشل سکیورٹی سمیت ) خواتین کا حامی ماحول ( vii ) ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی ، شامل ہیں ۔
مذکورہ بالا معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 28 – 06 – 2019 )
U. No.2688
(Release ID: 1576285)