صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

میڈیکل کونسل آف انڈیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUN 2019 12:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28/ جون۔صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت میں ایک یونیورسٹی یا ایک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جو میڈیکل قابلیت کی ڈگری عطا کرتا ہے اور انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ( آئی ایم سی) ایکٹ1956   کے پہلے شیڈول(فہرست) میں شامل نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کو ایسی کوالیفیکشن کو تسلیم کرانے کے لئے درخواست دیتا ہے اور مرکزی حکومت میڈیکل کونسل سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد سرکاری گیزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعہ اس طرح کی قابیت کو شامل کرنے کے لئے پہلے شیڈول میں شامل کرنے کے لئے ترمیم کرتی ہے۔ اور اس طرح کا کوئی نوٹیفکیشن یہ بھی ہدایت دیتا ہے کہ ایسی کسی میڈیکل کوالیفکیشن کے سامنے پہلے شیڈول کے آخری کالم میں ایک اینٹری کی جائے گی جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک مخصوص تاریخ کے بعد دی گئی کوالیفکیشن کو تسلیم کیا گیا ہے۔

U -2681


(ریلیز آئی ڈی: 1576280) وزیٹر کاؤنٹر : 81
یہ ریلیز پڑھیں: English