ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنرمندی ترقیات پروگرام کے تحت حصولیابیاں

Posted On: 28 JUN 2019 3:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28  جون / ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ اِسکل انڈیا  مشن کے تحت ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت سمیت تقریباً 20 مرکزی وزارتیں / محکمے ایسے ہیں ، جو  نو جوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کی غرض سے مختلف النوع ہنرمندی ترقیات پروگراموں سے متعلق 40 اسکیموں کے نفاذ میں مصروف ہیں ۔

          پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی  ) 20-2016 ء ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کی ایک  فلیگ شپ اسکیم ہے ، جس کا نفاذ  مختصر  مدتی تربیتی کورسوں (  ایس ٹی ٹی ) اور ملک بھر میں پہلے کی لرننگ کے  اعتراف ( آر پی ایل ) کی شکل میں  ایک کروڑ  نو جوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے 2016 ء سے 2020 ء کے دوران کیا جا رہا ہے ، جس کے منصوبہ جاتی اخراجات 12000 کرو ڑروپئے کے بقدر ہیں ۔ 12 جون ، 2019 ء تک ملک میں اس اسکیم کے تحت 52.12 لاکھ  ، 31.08 لاکھ  ایس ٹی ٹی  + 21.04 لاکھ آر پی ایل امید واران کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے ۔

          پی ایم کے وی وائی ، 20-2016 ء کے تحت  روزگار پر توجہ خصوصی طور پر مرکوز کی گئی ہے اور امیدواران کو  مختلف شعبوں اور صنعتوں میں روز گار سے لگایا گیا ہے ۔  تربیتی مراکز اور تربیت فراہم کرنے والوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کام کے تئیں پوری طرح وقف ہوں ۔ ایسے امیدواران کے لئے صنعتوں سے متعلق  پلیسمنٹ سیل  قائم کئے جاتے ہیں تاکہ پلیسمنٹ ہو سکے ۔ ٹریننگ دینے والے  ہر چھ مہینے پر  روزگار میلوں کا اہتمام کرتے ہیں اور یہ اہتمام  شعبہ جاتی ہنرمندی کونسلوں کے تعاون و اشتراک سے کیا جاتا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ مقامی صنعتیں اس میں حصہ لے سکیں ۔ اس اسکیم میں تربیتی مراکز اور تربیت فراہم کرنے والوں کو  ، تربیت یافتہ امیدواران کو پلیسمنٹ دلانے کے لئے ترغیبات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔ تربیتی مراکز کو  تربیت فراہم کرنے کے سلسلے میں 20 فی صد لاگت کی بھرپائی بھی کی جاتی ہے ۔  اس کے علاوہ ، پلیسمنٹ کے بعد  فی ٹرینی ماہانہ  1500 روپئے کی رقم  پوسٹ پلیسمنٹ کے طور پر  خصوصی گروپ ( خواتین امیدواران اور معذور افراد ) اور خصوصی شعبوں  ( ایل ڈبلیو ای ، شمال مشرقی خطہ اور جموں و کشمیر )  کے لئے بھی فراہم کی جاتی ہے ۔

          مذکورہ  اقدامات کے نتیجے میں پی ایم کے وی وائی 20-2016 ء کے تحت مجموعی طور پر 57 فی صد پلیسمنٹ عمل میں آئی ہے ۔ اس کے علاوہ ، پی ایم کے وی وائی ، 20-2016 ء کے اثرات اور اثر انگیزی کا تجزیہ بھی کیا گیا ہے ، جو ایک آزاد تنظیم سے کرایا گیا ہے اور اس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ایم کے وی وائی کے تحت نام درج کرانے والے طلباء کی تعداد میں سے 17 فی صد طلباء نے 2016 ء سے 2020 ء کے دوران روزگار کے بجائے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے متبادل کو اپنایا ہے ۔

          وزارت نے   روزگار کے نتائج بڑھانے کے لئے صنعتوں کو  ہنرمندی ایکو سسٹم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ آجروں کی رہنمائی میں ہنرمندی ترقیات کو بھی  فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ پی ایم کے وی وائی 20-2016 ء کے تحت پلیسمنٹ کی صورت حال کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

          ایس ٹی ٹی کے تحت پلیسمنٹ اعداد و شمار تربیت یافتہ کو سند جاری کرنے کے بعد 90 دنوں کے اندر آ جاتے ہیں ۔ ایس ڈی ایم ایس ( ہنر مندی ترقیاتی انتظام نظام )  کی جانب سے فراہم کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق 12 جون ، 2019 ء تک 24.56 لاکھ امیدواران کو پی ایم کے وی وائی 20-2016 ء کے تحت  اسناد فراہم کی گئی ہیں ۔ 12 مارچ ، 2019 ء تک پی ایم کے وی وائی  امید واران کی تعداد 21.97 لاکھ ہے ۔ ان امید واران میں سے 12 جون ، 2019 ء تک 12.6 لاکھ امید واران کے بارے میں یہ خبر دی ہے کہ انہیں ملک بھر میں مختلف شعبوں میں روزگار حاصل ہو گیا ہے ۔

U. No. 2676



(Release ID: 1576253) Visitor Counter : 161


Read this release in: English