کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اڈیشہ میں کلنگا نگر میں قومی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ زون کا قیام
Posted On:
28 JUN 2019 1:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 جون / تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حکومت نے اڈیشہ میں کلنگا نگر ، ضلع جاج پور میں ایک قومی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ زون ( این آئی ایم زیڈ ) کے قیام کو حتمی منظوری دے دی ہے ۔ ریاستی حکومت کی جا نب سے اس سلسلے میں تجاویز حاصل ہونے کے بعد متعلقہ مرکزی وزارتوں / محکموں نے بیرونی بنیادی ڈھانچہ روابط فراہم کرنے / اسے بہتر بنانے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔
ان اقدامات میں سڑک رابطہ کاری کی فراہمی ، قومی شاہراہوں کی توسیع ، دریائے برہمانی پر بنے ہوئے پُل کی توسیع ، قومی شاہراہ نمبر 2015 کو جاج پور سے پانیکوئیلی تک بڑھانا اور دیگر متعلقہ کام ، ریل رابطہ کاری میں اضافہ ، اُنگول اور سکنڈا کے درمیان 104.24 کلو میٹر بڑی ریلوے لائن کی فراہمی ، انگول – سکنڈا نیو لائن پروجیکٹ ، آبی راستوں کی رابطہ کاری میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے تحت کلنگا نگر اور پارادیپ اور دھامرا بندر گاہوں کے مابین آبی راستے کی حالت کو بہتر بنانا ، پارا دیپ پورٹ ٹرسٹ میں 5 ایم ایم ٹی پی اے کی نئی برتھ کی تعمیر وغیرہ بھی شامل ہیں ۔
U. No. 2680
(Release ID: 1576248)
Visitor Counter : 166