صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حفظان صحت کے پیشے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUN 2019 1:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍ جون، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ فی الحال حکومت کے پاس مختلف انجمنوں ؍ یکساں تنظیموں کے ذریعہ جو کچھ اطلاعات دی گئی ہیں، اس کے علاوہ متعلقہ پیشوں  کے بارے میں کوئی مصدقہ تخمینہ نہیں ہے۔

دستیاب معلومات کی بنیاد پر 15 تسلیم شدہ زمروں کے تحت  53 متعلقہ اور حفظانِ صحت پیشوں کو الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشن بل 2018 میں شامل کیا گیا ہے، جو پہلے ہی راجیہ سبھا میں پیش کیا جا چکا ہے۔

اب تک صحت سے متعلقہ پیشوں کے لئے  کوئی مرکزی ریگولیٹری ادارہ نہیں ہے۔ البتہ ایسی اطلاعات ہیں کہ کچھ ریاستومیں متعلقہ اور حفظانِ صحت کے پیشوں  جیسے پیرا میڈیکل کونسل یا ریاستی فیزیوتھیریپی یا اکوپیشنل تھیریپی کونسل وغیرہ قائم ہیں۔

الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشن بل 2018 متعلقہ اور حفظانِ صحت کے پیشوں  کو برقرار رکھنے کے لئے ایسے پیشوں کا مرکزی رجسٹر تیار کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-و ا-ک  ا)

U- 2670


(ریلیز آئی ڈی: 1576226) وزیٹر کاؤنٹر : 52
یہ ریلیز پڑھیں: English