صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ٹراما مراکز

Posted On: 28 JUN 2019 12:51PM by PIB Delhi

صحت ایک ریاستی معاملہ ہے، تاہم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے نافذ کردہ ‘قومی شاہراہوں پر واقع سرکاری اسپتالوں میں ٹراما کیئرسہولتوں کی ترقی کے لیے  صلاحیت سازی’ پروگرام کے تحت گزشتہ تین برس (2016-17 تا 2018-19 ) کے دوران45 ٹراما کیئر سہولتیں(ٹی سی ایف) قائم کرنے کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ریاست کے لحاظ سے ٹراماکیئر سہولتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔:

2016-17 تا 2018-19 کے دوران ‘قومی شاہراہوں پر واقع سرکاری اسپتالوں میں  ٹراما کیئرسہولتوں کی ترقی کے لیے  صلاحیت سازی’ پروگرام کے تحت منظور شدہ ٹراما کیئر سہولتوں کی فہرست

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے

اسپتال/ میڈیکل کالج کے  نام

1

آندھراپردیش

سرکاری جنرل اسپتال، کاکی ناڈا

2

جھارکھنڈ

ضلع اسپتال کوڈرما

3

صدر اسپتال ڈالٹن گنج

4

ضلع اسپتال، گملا

5

کیرالہ

ضلع اسپتال پلک کاڈ

6

گورنمنٹ میڈیکل کالج ، کوزی کوڈ

7

گورنمنٹ میڈیکل کالج  اینڈ ہاسپیٹل، تروواننت پورام

8

میگھالیہ

سول ہاسپیٹل نونگ پوہ

9

سول ہاسپیٹل شیلانگ

10

میزورم

ضلع اسپتال لونگ لئی

11

ضلع اسپتال کولاسب

12

ضلع اسپتال چمپھائی

13

ضلع اسپتال سرچھپ

14

منی پور

تھوبل ضلع اسپتال

15

چندیل ضلع اسپتال

16

ناگالینڈ

ناگا ہاسپیٹل کوہیما

17

ضلع اسپتال دیماپور

18

پڈوچیری

آئی جی آئی ، پی جی آئی ایم ای آر

19

سکم

ایس ٹی این ایم، گینگٹاک

20

تری پورہ

سنتری بازار، پی ایچ سی، ڈویژنل ہاسپیٹل

21

ضلع اسپتال، گوماتی

22

اگرتلہ سرکاری میڈیکل کالج

23

ضلع اسپتال دھلائی

24

مغربی بنگال

ڈائمنڈ ہاربر ضلع اسپتال

25

راناگھاٹ سب ڈویژن ہاسپیٹل، ندیا

26

رائے گنج، ضلع اسپتال، اتردیناج پور

27

مرشدآباد میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل

28

اتراکھنڈ

میڈیکل کالج دون ہاسپیٹل دہرادون

29

تمل ناڈو

سرکاری ضلع ہیڈکوارٹراسپتال،کلاکریچی

30

سرکاری ضلع ہیڈکوارٹراسپتال،کنباکونم

31

چنگال پٹو سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال

32

کوئمبٹور میڈیکل کالج

33

جموں وکشمیر

ایس این ایم ہاسپیٹل، لیہہ

34

ضلع اسپتال کپواڑہ

35

گجرات

گروگووند سنگھ ہاسپیٹل، جام نگر

36

جنرل ضلع اسپتال، داہود

37

سر تخت سنگھ جنرل اسپتال اور سرکاری میڈیکل کالج بھاؤنگر

38

ضلع اسپتال ویراول

39

ہریانہ

جنرل اسپتال کائی تھال

40

جنرل اسپتال پلول

41

جنرل اسپتال نارنول

42

ہماچل پردیش

آئی جی ایم سی سرکاری اسپتال ، شملہ

43

گوا

سرکاری میڈیکل کالج گوا

44

پنجاب

ضلع اسپتال، فضلکا

45

ضلع اسپتال فیروزپور

گزشتہ تین برس کی دوران ریاست مہاراشٹر اور راجستھان کے لیے کسی بھی ٹراما کیئر سہولت (ٹی سی ایف) کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ البتہ گیارہویں پنج سالہ منصوبہ (ایف وائی پی )کے دوران مہاراشٹر میں چھ ٹراما کیئر سہولتوں اور راجستھان میں دس ٹراما کیئر سہولتوں کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔

‘قومی شاہراہوں پر واقع سرکاری اسپتالوں میں ٹراما کیئرسہولتوں کی ترقی کے لیے  صلاحیت سازی’ پروگرام کے منظور شدہ رہنما خطوط کے مطابق 2015-16  تا  2018-19 کی مدت کے دوران 55 ٹراماکیئر سہولتوں (ٹی سی ایف) کی منظوری دی گئی۔

ریاستوں /صحت خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے علاقائی دفاترکے ذریعے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق 12 ٹراماکئیر سہولتوں کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

مزید براں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں  حال ہی منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران ریاستی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ باقی بچے ہوئے کاموں کو مکمل کرلیں، تاکہ مارچ 2020 تک تمام ٹی سی ایف میں کام کاج شروع ہوسکے۔

‘قومی شاہراہوں پر واقع سرکاری اسپتالوں میں ٹراما کیئرسہولتوں کی ترقی کے لیے  صلاحیت سازی’ پروگرام کے مطابق موجودہ سرکاری حفظان صحت کی سہولتوں کو بنیادی ڈھانچے، آلات،  سازوسامان اور افرادی قوت کے لحاظ سے موزوں ترین سطح پر ترقی دے کرقومی شاہراہوں کے ہر 100 کلو میٹر پرایک ٹراما کیئر سہولت (ٹی سی ایف)قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ریاستی حکومت کے ذریعے دستیاب کرائی گئی معلومات کے مطابق میڈیکل کالج ، جھانسی کے ٹراما سینٹر میں بنیادی عوامی سہولتوں نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

**************

 ( م ن ۔م ع ۔ ت ع  (

U. No. 2673


(Release ID: 1576219) Visitor Counter : 97
Read this release in: English