ایٹمی توانائی کا محکمہ

نیوکلیائی کچرے کو استعمال کرنے کا منصوبہ

Posted On: 27 JUN 2019 4:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍جون،بھارت نے  ’’کلوزڈ فیول سائیکل‘‘ طریقہ کار اپنایا ہے جہاں استعمال شدہ نیوکلیائی ایندھن کو  وسائل کا مادہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ کلوزڈ فیول سائیکل کا مقصد  استعمال شدہ ایندھن  کو دوبارہ عمل سے گزار کر  یورینیم اور پلوٹینیم  کو بحال کرنا اور دونوں کو  ری ایکٹر کے ایندھن کے طور پر افزودہ کرنا ہے۔ اس کے نتیجے میں  استعمال شدہ نیوکلیائی ایندھن  کا  بہت کم  فیصد حصہ تلچھٹ کے طور پر بچتا ہے، جس کے لئے تابکاری  والے کچرے کے بند وبست کی ضرورت ہوتی ہے۔

تابکاری والے  نیوکلیائی کچرے  کے محفوظ بندو بست کو ہماری نیوکلیائی توانائی کے پروگرام کے آغاز سے ہی   اعلیٰ ترجیح دی جاتی ہے۔ اعلیٰ سطحی تابکاری والے کچرے میں  سیسیم-137 ، اسٹرانٹیم-90 ، روتھینیم- 106  وغیرہ  جیسے کارآمد آئیسو ٹوپ موجود ہوتے ہیں۔ کچرے کو الگ الگ کرنے کی نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ  ان کارآمد تابکاری والے آئیسوٹوپس کو  الگ الگ کرنے  اور انہیں بحال کرنے  کے کام پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے تاکہ  اس کچرے کو  سماج کے لئے  مختلف استعمال میں لیا جاسکے۔

کچرے کو الگ الگ کرنے کے اقدامات ؍ پیش رفت کو محفوظ طریقے اور کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیسیم – 137، اسٹرانٹیم – 90، روتھینیم – 106 وغیرہ جیسے تابکاری والے  آئیسوٹاپ کو  بحال کرکے کار آمد بنایا جاتا ہے اور انہیں سماج کی بہتری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچرے کے حجم کو کم سے کم کرنے ، اس کے اجزاء کو الگ الگ کرنے اور تابکاری کو ختم کرنے کا کام انتہائی توجہ کے ساتھ کیا جاتا ہے تاکہ کچرے سے کوئی تابکاری ماحول میں نہ پھیل سکے۔ کچرے کے بندو بست  کے فلسفے کے طور پر کوئی بھی کچرا  مادے کی شکل میں باہر نہیں پھینکا جاتا جب تک کہ اس کی تمام ریگولیشن سے مستثنیٰ  اور قرار نہ دیا جائے۔

 تابکاری  والے کچرے کے لئے آپریشنل صلاحیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے تابکاری والے کچرے کا جامع بندو بست کیا جاتا ہے اور اس کے جائزے کے لئے  ایک خود مختار ریگولیٹری ادارہ  کام کرتا ہے۔ نیوکلیائی کچرے کے بندو بست کا پورا عمل بین الاقوامی  پریکٹس کے معیار کے مطابق کیا جاتا ہے اور اس کے لئے بین الاقوامی ایٹمی  توانائی ایجنسی کے رہنما خطوط پر عمل کیا جاتا ہے۔

یہ تمام معلومات آج راجیہ سبھا میں  شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات  اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-و ا- ق ر)

U-2663


(Release ID: 1576088)
Read this release in: English