شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
اعداد وشمار کی قومی تنظیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 JUN 2019 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍جون،مرکزی کابینہ کے 19 مئی 2005 کے فیصلوں کے تناظر میں حکومت ہند نے یکم جون 2005 کو ایک قرار داد کے ذریعے اعداد وشمار کے قومی کمیشن (ایس ایس سی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے اعداد وشمار کی مرکزی تنظیم (سی ایس او) اور نیشنل سیمپل سروے تنظیم (این ایس ایس او) کو بھی ایک واحد اکائی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام اعداد وشمار کی قومی تنظیم (این ایس او) ہوگا۔ حکومت نے فیصلہ سازی کے عمل کے لازمی حصے کے طور پر بین وزارتی صلاح ومشورے کے باقاعدہ ضابطے پر عمل کیا ہے۔
مذکورہ بالا معلومات آج راجیہ سبھا میں اعداد وشمار اور پروگراموں کے نفاذ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور منصوبہ بندی کے وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-و ا- ق ر)
U-2658
(ریلیز آئی ڈی: 1576081)
وزیٹر کاؤنٹر : 113