خلا ء کا محکمہ
تحقیق و ترقی کے تجارتی استعمال کے لئے نئی کمپنی
Posted On:
27 JUN 2019 4:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍جون، بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو ) کے مرکزوں اور ڈی او ایس کے ذیلی یونٹوں کے تحقیق اور ترقی کے کاموں کے تجارتی استعمال کی خاطر خلاء کے محکمے (ڈی او ایس) کے انتظامی کنٹرول کے تحت حکومت ہند کی مکمل ملکیت والی ؍ مرکزی پبلک سیکٹر انٹر پرائز (سی پی ایس ای) کے طور پر 6 مارچ 2019 کو نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) نامی کمپنی قائم کی گئی ہے۔
این ایس آئی ایل کے کاموں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- چھوٹے سٹیلائٹ کی ٹیکنالوجی کی صنعت کے لئے منتقلی ، جس میں این ایس آئی ایل ، ڈی او ایس ؍ اسرو سے لائسنس حاصل کرے گی اور صنعتوں کو ذیلی لائسنس دے گی۔
- پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے چھوٹے سٹیلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) تیار کرنا۔
- بھارتی صنعت کے ذریعے کولر سٹیلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کی پیداوار ۔
- لانچ اور ایپلی کیشن سمیت خلاء پر مبنی مصنوعات اور خدمات کی پیداوار اور فروخت ۔
- اسرو کے مراکز اور ڈی او ایس کے یونٹوں کے ذریعے تیار کردہ ٹیکنالوجی کی منتقلی۔
- جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعات ؍ خدمات کی بھارت اور بیرون ملک فروخت۔
- اور دیگر موضوعات جنہیں حکومت ہند درست سمجھتی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-و ا- ق ر)
U-2657
(Release ID: 1576080)
Visitor Counter : 175