پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 JUN 2019 5:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍جون۔ ریلوے اور کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران بھارتی ریلوے کے تکنیکی زمرے میں تقریباً 3،650 خواتین امیدواروں کو روزگار مہیا کرایا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران، مختلف تکنیکی عہدوں کے لئے، کل 2،79،60،224 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے 46،76،928 (16.73 فیصد) درخواستیں خواتین امیدواروں کی تھیں۔ ریلوے کے ذریعہ بھرتی کے اعلان کی بڑے پیمانے پر پبلیسٹی اور بغیر کسی صنفی تفریق وغیرہ کے ہر امیدوار کو اگر وہ اہلیت کے معیارات کو پورا کرتا ہے درخواست دینے کی آزادی ہے۔
خواتین امیدواروں سے جو درخواست فیس وصول کی جاتی ہے، ان کے امتحان میں بیٹھنے پر واپس کر دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بیوہ، طلاق شدہ، اپنے شوہروں سے قانونی طور پر علیحدہ ہوئی خواتین اور جن کی شادی نہیں ہوئی ہے، کو عمر میں 35 سال تک کی چھوٹ بھی دی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ لیول 1 زمروں میں خواتین امیدواروں کے لئے فزیکل ایفشیئنسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) کوالیفائی کرنے میں چھوٹ بھی دی جاتی ہے۔
خواتین ملازمین کے لئے محفوظ کام کرنے کے مقام کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ ریسٹ روم، کلاک روم، چینجنگ روم اور کریچ بھی مہیا کرائے جاتے ہیں۔
ریلوے کی نوکریوں کے لئے درخواست دینے کے لئے خواتین امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جس کے لئے ریلوے نوکری کے اشتہار کی بڑے پیمانے پر پبلیسٹی کی جاتی ہے۔ آن لائن درخواست دینے کی سہولت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ خواتین ریلوے میں بھرتی کے لئے اپنے گھروں سے بھی درخوست دے سکتی ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ ش ت ۔ک ا
U- 2638