وزارت دفاع

آرمی میں خالی نشستیں

Posted On: 24 JUN 2019 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24؍جون۔ یکم جنوری 2019 کی تاریخ کو آرمی میں کُل خالی نشستیں 45،634 ہیں۔ اس میں 7399 وہ عہدے شامل ہیں، جو کہ سکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے سے اوپر کے ہیں۔ آرمی میں تقرری  ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ آرمی میں یہ خالی نشستیں متعدد وجوہات مثلاً وقتاً فوقتاً  پیدا ہونے والی اسامیوں، آرمی میں انتخاب  کیلئے مشکل طریقۂ کار، سروس کے مشکل حالات ، سروس کیریئر کے دوران اعلیٰ سطح کے خطرات  اور تقرریوں کی محدود تعداد کے سبب ہیں، کیونکہ  اعلیٰ معیار کی تربیت سے سمجھوتہ کئے بغیر کثیر تعداد کو تربیت فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ آرمی میں تقرریوں کے ذریعے رفتہ رفتہ خالی نشستیں پُر کی جاتی ہیں۔ تقرر شدہ افراد ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ہی  آرمی میں شامل ہوتے ہیں۔

گزشتہ 3 برسوں کے دوران آرمی میں تقرریوں کیلئے اشتہاری اخراجات بشمول  تقرری کیلئے نوٹیفکیشن کے اخراجات درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار

مالی برس

رقم (لاکھ روپے  میں)

1.

2016-17

378.87

2.

2017-18

199.47

3.

2018-19

216.19

 

یہ اطلاع  آج راجیہ سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  جناب راکیش سنہا کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔  م ع  ۔ک ا

U-2558

 



(Release ID: 1575455) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Marathi , Bengali