نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اولمپک کھیل 2020 کیلئے لائحہ عمل

Posted On: 24 JUN 2019 1:11PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔24؍جون۔نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک  تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت  کھلاڑیوں کو  تربیت ، بیرون ملک ان کی کارکردگی کامظاہرہ کرنے کاموقع دیکر اور  مقابلوں کے ذریعے  کھیلوں کی  قومی  فیڈریشنز  کے ذریعے  ان کی مدد کررہی ہے تاکہ انہیں  2020 میں  ٹوکیو میں منعقد ہونے والے  اولمپیائی  کھیلوں میں شرکت کیلئے زیادہ سے زیادہ کوٹہ حاصل ہوسکے۔  ٹارگیٹ اولمپکس  پوڈیم اسکیم  (ٹی او پی ایس)   کے تحت  مقررہ تربیت  اور متعلقہ سہولیات  زیادہ سے زیادہ تمغے جیتنے والوں  اور عمدہ کارکردگی پیش کرنےو الوں  کے لئے  دستیاب  کرائی جارہی ہے۔  اس کے  ساتھ ساتھ  کھلاڑیوں کو ہر مہینے 50ہزار روپئے کی در سے آؤٹ آف پاکیٹ بھتہ بھی  دیاجاتا ہے جس میں  ان کے اچانک اور مختلف اخراجات پورے کرنے کیلئے ٹی او پی ایس بھی شامل ہے۔

 

 

U-2555



(Release ID: 1575373) Visitor Counter : 73


Read this release in: Marathi , Bengali , English