صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن شدید  دماغی   بخار /  جاپانی گردن توڑ  بخار کی روک تھام اور بندوبست   کے سلسلے  میں اقدامات  کا جائزہ لینے کے لئے بہار جارہے ہیں

Posted On: 15 JUN 2019 4:51PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی17جون۔صحت  اورخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے  بہار کے اپنے دورے سے  پہلے کہا  ہے :’’  مرکز  نے ریاست بہار کو  شدید دماغی  بخار (  اے ای ایس ) اور جاپانی گردن توڑ  بخار  ( جے ای ) کے واقعات  میں  حالیہ اضافے کی روک تھام  اور ان کے بندوبست  میں   ہرممکن   مدد کا یقین دلایا ہے ۔ میں ریاستی  حکومت کے ساتھ  صورتحال کا جائزہ  لینے کے لئے   کل مظفر پور جارہا ہوں ۔‘‘  مرکزی وزیر صحت  اپنے دورے کے موقع پر وہاں  تعینات   ماہرین کی  ٹیموں  کے ساتھ  رابطہ قائم کریں  گے اورریاستی سطح کی میٹنگ سے خطاب کریں  گے ۔ انہوں  نے  کہا :’’   میں  مرکزکی اعلیٰ  سطح کی ٹیم کی طرف سے سفارش کردہ  اقدامات  کے بندوبست  پر تبادلہ خیال کروں گا اور   اس  بات کی  کوشش کروں  گا کہ  قومی صحت  مشن  ( این ایچ  ایم ) کی طرف سے  پوری حمایت فراہم کی جائے،جس سے صحت نظام  مضبوط  ہوسکے  ۔ اس  کے علاوہ  دیگر وزارتیں  اور مرکزی حکومت  ،جس  میں خواتین  اوربچوں  کی  ترقی کی وزارت  بھی شامل ہے ، فوری طور پر  اور طویل مدتی اقدامات  کرنے والوں  کی  ٹیم میں شامل ہوں  ۔‘‘

          ڈاکٹر ہرش وردھن  نے مزید  کہا  کہ   وزارت  صحت  صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور  اے ای  ایس   /  جے ای کیسوں  کے بندوبست  میں  ریاستی  صحت  حکام کی مد د کررہی ہے ۔  ڈاکٹر ہرش وردھن  نے مزید  کہا  :’’  متاثرہ علاقوں  میں  مرکزی  اورریاستی ٹیموں  کی  24  گھنٹے  مسلسل موجودگی  اور ان کی طرف سے  کئے جانے والے  احتیاطی اقدامات  نے  لوگوں  میں   اعتماد   پیدا کردیا ہے  ۔  ہم جلد ہی  اے ای ایس  /  جے ای   کیسوں  کو بڑھنے سے رو ک دیں  گے۔‘‘

          ریاست  بہار  کو  فراہم کی جانے والی  امداد کی  وضاحت  کرتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن  نے بتایا :’’  وزارت  صحت کی طرف سے محتلف امراض  کے ماہرین کی اعلیٰ سطح کی ایک ٹیم  کو  تعینات کیا گیا ہے ۔ این سی ڈی سی  /  این  وی  بی ڈی سی پی  /  آئی سی ایم آر  /  ایمس   ،  پٹنہ /  وزارت   صحت کے بچوں  کی دیکھ  بھال کے ڈویژن  کے ماہرین   اس  مرکزی ٹیم میں شامل ہیں اور شدید  دماغی  بخار  نیز جاپانی گردن توڑ  بخار کے بڑھتے ہوئے واقعات  کی روک تھام میں ریاست کی مدد کررہے ہیں ۔‘‘  مرکزی وزیر صحت  نے  حال ہی میں دو مواقع  پر بہار کے وزیر صحت  جناب منگل پانڈے سے  ملاقات کی  تھی اور مظفر پور میں  اے ای ایس کے بڑھتے ہوئے واقعات اور گیاسے  جے ای کے  بڑھتے ہوئے واقعات  پرتبادلہ  خیال کیا تھا ۔  انہوں  نے ریاستی وزیر صحت کے ساتھ  ان امراض کی روک تھام کے لئے  عوامی صحت کے اقدامات  پر بات  چیت  کی تھی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج ۔رم

U-2480


(Release ID: 1574763)
Read this release in: English , Bengali