کابینہ

مرکزی کابینہ نے بھارت اور فن لینڈ کے درمیان سائبر سکیورٹی کے شعبے میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی منظوری دےدی

Posted On: 12 JUN 2019 8:13PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی13جون۔مرکزی کابینہ کی میٹنگ  نے  ،جس  کی صدارت وزیر اعظم جناب  نریندر مودی  نے کی ،بھارت اورفن لینڈ کے درمیان سائبر سیکورٹی  کے شعبے میں  مفاہمت  نامے پر دستخط  کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

          اس مفاہمت  نامے کا مقصد بھارت اور فن لینڈ کے درمیان  سکیورٹی سے متعلق   واقعات  کا پتہ  لگانے   ،  انہیں  حل کرنے اور  اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے بارے میں  معلومات اورتجربات کا تبادلہ کرنا ہے ۔

          اس مفاہمت  نامے پر جنوری  2019  میں دستخط  کئے گئے تھے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج ۔رم

U-2419



(Release ID: 1574403) Visitor Counter : 77