عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اعلیٰ سطحی تقرر یو ں کو منظوریاں
Posted On:
11 JUN 2019 10:00PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 11 جون/ کابینہ کی تقرر کمیٹی نے درج ذیل اعلیٰ سطحی تقرر منظور کئے ہیں:۔
1 کابینہ کی تقرر کمیٹی نے جناب نرپیندر مشرا، آئی اے ایس (سبکدوش) کو 31 مئی، 2019 سے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر مقرر کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ ان کا یہ تقرر وزیر اعظم کی مدت کار کے ساتھ یا تا حکم ثانی جو بھی پہلے واقع ہو، تک کے لئے ہو گا، ۔ ان کے مدت کار کے دوران انہیں کابینہ کے وزیرکا درجہ حاصل ہو گا ۔
2 کابینہ کی تقرر کمیٹی نے ڈاکٹر پی۔ کے۔ مشرا، آئی اے ایس (سبکدوش) کو 31 مئی، 2019 سے وزیر اعظم کا ایڈیشنل پرنسپل سیکریٹری مقرر کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔۔ ان کا یہ تقرر وزیر اعظم کی مدت کار کے ساتھ یا تا حکم ثانی تک کے لئے ہو گا، جو بھی پہلے واقع ہو۔ ان کے مدت کار کے دوران انہیں کابینہ کے وزیرکا درجہ حاصل ہو گا ۔
3 کابینہ کی تقرر کمیٹی نے ڈاکٹر آئی وی سبا راؤ، آئی اے ایس (سبکدوش) آندھرا پردیش 1979: کو کانٹریکٹ کی بنیاد پر نائب صدر جمہوریہ ہند کا سیکریٹری منظور کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے،ان کا یہ تقرر حکومت ہند کے سیکریٹری کے رتبے اور تنخواہ کے مساوی ہو گا اور ان کا یہ تقرر نائب صدر جمہوریہ ہند کی مدت کار کے ساتھ یا تا حکم ثانی تک کے لئے ہو گا جو بھی پہلے واقع ہو ۔
۔۔۔۔۔۔
U. 2394
(Release ID: 1574015)