صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے بہار میں اے ای ایس / جے ای کیسوں کی صورتحال کا جائزہ لیا


وزیر صحت نے مختلف امراض کے ماہرین کی ایک مرکزی ٹیم کو مظفرپورجانے کی ہدایت کی ہے یہ ٹیم کل وہاں پہنچ جائے گی

Posted On: 11 JUN 2019 7:27PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی12جون۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن  نے بہار میں   اے ای ایس  /  جے ای  کیسوں کی صورتحال کا جائزہ  لیا۔  انہوں  نے کہا :’’  میں  نے بہار کے وزیر صحت  جناب  منگل  پانڈے سے  حال  ہی میں ملاقات  کی  ہے اور انہیں  وزارت  صحت  کی طرف سے  مکمل  حمایت کا  یقین دلایا ہے ۔ ‘‘ 

          ریاست  بہار کو دی جانے والی   حمایت کی تفصیل  بتاتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن  نے کہا :’’     ماہرین امراض کی اعلیٰ  سطح کی ایک ٹیم  وزارت صحت کی  طرف سے تشکیل دی گئی ہے اور اسے بہار  کے لئے متعین کیا گیا ہے ۔ یہ ٹیم  کل بہار  پہنچ  جائے گی ۔   این  سی  ڈی سی   /  این  وی    بی ڈی   سی  پی  /  آئی سی ایم آر  /  ایمس   ،  پٹنہ  /  وزارت صحت  کا  بچوں کی صحت کے دیکھ  بھال کاڈویژن  اس  ٹیم کا حصہ ہوں  گے اور یہ   دماغی امراض    /  دماغی ورم  کے کیسوں  کے  بڑھنے کا جائزہ لے گی اور ان کی روک تھام  اور کنٹرول کی کارروائیوں  میں ریاستی حکومت کی مدد کرے گی۔ یہ اس مرکزی ٹیم کے علاوہ ہوگی ، جو  پہلے ہی مظفر پور میں موجود ہے ۔ اس مرکزی  ٹیم نے  صورتحال کا جائزہ لینے اورریاستی حکومت کی مدد کے لئے مختلف   اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔‘‘

          نوتشکیل شدہ  مرکزی ٹیم  مندرجہ ذیل  ارکان  پرمشتمل ہے :

  • ڈاکٹر رام سنگھ  ، جوائنٹ ڈائریکٹر اور انچارج ،  این سی ڈی سی، برانچ  پٹنہ ۔
  • ڈاکٹر سوربھ گوئل  ، اسسٹنٹ  ڈائریکٹر  آئی ڈی ایس  پی  ،  این سی ڈی سی، دہلی ۔
  • ڈاکٹر  پونم  ویلاموری   ، ماہر حشریات،    این وی  بی ڈی سی پی ۔
  • ڈاکٹر لوکیش تیواری   ، بچوں کی بیماریو ں  کے شعبے کے  ایسوسی ایٹ   پروفیسر  ،  ایمس  پٹنہ ۔
  •  ڈاکٹر ارون سنگھ   ،صحت اور خاندانی  فلاح وبہبود کی وزارت  میں بچوں کی  صحت کے ڈویژن  کے  آر بی ایس کے   قومی مشیر   ۔
  • ڈاکٹر کرشنا  پانڈے  ،سائنسداں   ایف  ،  آر ایم  آر سی پٹنہ۔

اس وقت مظفر پور کے  شری کرشنا  میڈیکل کالج  اور اسپتال میں     بخار  ، خون  میں  گلوکوز  کی کمی اور بے ہوشی  سے متعلق  22    مریض داخل  کئے گئے ہیں،  جن میں  سے  11  مریضوں کو آج داخل کیا گیا ہے ۔ خون میں  گلوکوز کی کمی کی  وجہ سے کسی مریض  کی موت کی اطلاع  نہیں  ملی ہے ۔

 وزیر صحت  نے یہ بھی کہا کہ صحت کی وزارت  اے ای ایس   کو بڑھنے سے روکنے  کے لئے   کھانوں  میں   تغذیہ بخش  اجزا اور  گلوکوز   کی تقسیم  کے سلسلے میں   خواتین اور بچوں  کی ترقی سے متعلق وزارت کے ساتھ تال میل قائم کئے ہوئے ہے۔

 

م ن ۔ج ۔رم

 

U-2386



(Release ID: 1573972) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi