پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

دھرمیندر پردھان نے امریکی سیکریٹری برائے توانائی سے ٹیلی فون پر بات کی

Posted On: 10 JUN 2019 8:32PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 10 جون/تیل اور قدرتی گیس اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے گزشتہ روز امریکی سیکریٹری برائے توانائی رک پیری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں نے بھارت میں توانائی کے تحفظ اور گیس پر مبنی اقتصادیات کے مزید فروغ پر ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کیا۔ توانائی اور اختراعات پر مبنی تعلقات کو توسیع دینے کے لئے گزشتہ سال اپریل میں نئی دلّی میں بھارت۔ امریکہ توانائی  شراکت داری حکمت عملی لانچ کی گئی تھی، پر بھی بات چیت کی گئی۔ طرفین  نے تیل، گیس، بجلی، اور توانائی کی صلاحیت، قابل تجدید توانائی اور پائیدار ترقی کے لئے بھارت۔ امریکہ توانائی  شراکت  داری حکمت عملی  کے لئے قائم کردہ چار ورکنگ گروپوں کی موجودہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں لیڈروں نے بھارت۔ امریکہ توانائی  شراکت  داری حکمت عملی کی دوسری میٹنگ جلد بلائے جانے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

                دونوں وزراء نے خام تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جناب پردھان نے بھارتی صارفین پر تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے    تیل کی عالمی قیمتوں کے استحکام میں امریکہ کے اہم رول کی جانب اشارہ کیا ۔  گفتگو  کے دوران بھارت کے لئے تیل اور گیس کے وسیلے کے طور پر امریکہ کا تذکرہ ہوا۔ دونوں وزراء نے دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے تمام تر شعبوں میں مل کر کام کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔

U. 2368

م۔ ر۔ ر۔..



(Release ID: 1573875) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi