پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت

سووچھ بھارت نے زیرزمین پانی کی آلودگی کم کی ہے :یونیسیف مطالعہ


سووچھ بھارت کے نتیجے میں 23ہزارکروڑ برتاو جاتی تبدیلیاں عمل میں آئی ہیں :گیٹس فاونڈیشن کے مطالعہ میں انکشاف

جناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے سووچھ بھارت مشن کی ستائش کی

Posted On: 05 JUN 2019 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6جون :جل شکتی کے وزیر ، جناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہاہے کہ صفائی ستھرائی ماحول کے تمام پہلووں پراثرانداز ہوتی ہے خواہ یہ زیرزمین پانی ہو ، سطح زمین پرپایاجانے والاپانی ، مٹی یاہواہو، یاکھلے میں رفع حاجت کرنے والے خطوں میں  سکونت پذیربرادریوں کی خیروعافیت ہو ۔سووچھ بھارت مشن کے ذریعہ زیرزمین پانی میں ہونے والی آلودگی میں واقع ہوئی تخفیف کی ستائش کرتے ہوئے ،انھوں نے کہاکہ ڈبلیوایچ او  2018کے مطالعات کے تخمینوں کے مطابق سووچھ بھارت مشن اس وقت تک 3لاکھ زندگیاں بچاسکے گا ،جب پورا ہندوستان کھلے میں رفع حاجت سے مبراملک بن جائیگا۔ سووچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے موضوع پرتھرڈ پارٹی مطالعات سے متعلق دوآزادانہ مطالعات کا اجراکرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ یہ مشن آنے والے طویل عرصے میں عوام کی زندگیوں پرمثبت اثرات مرتب کرتارہے گا۔

          یہ مطالعات یونیسیف اور بل اینڈملینڈا گیٹس کے ذریعہ انجام دیئے گئے ہیں ،جن کا مقصد سووچھ بھارت مشن کے سلسلے میں بالترتیب ماحولیاتی اثرات اور مواصلاتی فٹ پرنٹ کا جائزہ لینا تھا۔ مکمل رپورٹیں اور تفصیلات پرمبنی رپورٹیں جو دونوںمطالعات پراحاطہ کرتی ہیں، انھیں درج ذیل ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیاجاسکتاہے۔

mdws.gov.in and sbm.gov.in.

ماحولیات  اورجنگلات کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر مذکورہ دونوں مطالعات کے اجرأ کی اہمیت کواجاگرکیا۔ انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو یہ امراچھی طرح واضح ہے کہ انسانی ماحولیات کا تحفظ اور اس کی اصلاح ایک اہم موضوع ہے جو براہ راست عوام کی خیروعافیت پراثرانداز ہوتاہے ،ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر میں اقتصادی ترقیات  پربھی اثرڈالتاہے ۔ 5جون کو یوم عالمی ماحولیات قراردیاگیاہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ بات ازحد مناسب ہے کہ یونیسیف نے اس دن کو سووچھ بھارت مشن کے مثبت اثرات کے سلسلے میں اپنے انکشافات کے اجرأ کے لئے  منتخب کیاہے جودیہی بھارت کے ماحولیات پرمرتب ہوئے ہیں ۔

حکومت ہند کے سکریٹری جناب پرمیشورن ایر نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس امرسے اتفاق کیاکہ ملک میں دیہی صفائی ستھرائی کا احاطہ 99فیصد کے مارک سے تجاوز کرگیاہے اور یہ مشن اپنی تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے ۔ 30ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں نے پہلے ہی خود کوکھلے میں رفع حاجت سے مبرا قراردے دیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ مشن اس پیش رفت کو برقراررکھنے پرتوجہ مرکوز کررہاہے اورکوشش اس بات کی ہے کہ  اوڈی ایف پلس مرحلے کی رفتارکو مزید وسعت دی جائے ،جس کے تحت ٹھوس اوررقیق فضلہ انتظام کا پہلو شامل ہے۔

 

مطالعات کے تحت کئے گئے انکشافات کا لب لباب

یونی سیف کے ذریعہ کئے گئے مطالعات میں ماحولیاتی اثرات

پانی مٹی اور خوراک کے سلسلے میں سووچھ بھارت مشن کے تعلق سے ماحولیاتی اثرات سے متعلق یونی سیف کے مطالعات کے سلسلے میں زیرزمین پانی کے نمونے جمع کئے گئے اور اڈیشہ ، بہاراورمغربی بنگال کے اوڈی ایف اورغیراوڈی ایف گاوؤں میں مطالعات بھی انجام دیئے گئے ۔ اس مطالعے سے  یہ بات سامنے آئی کہ انسانی فضلے کی آمیزش ، غیراوڈی ایف گاوؤں میں اوسطاکم تھی ۔

*11.25گنا زیادہ امکانات اس بات کے پائے گئے کہ زیرزمین پانی کے وسائل آلودہ ہوجائیں ( 12.7گنا آمیزش انسانی فضلے سے متعلق تھی )

*1.13گناامکانات مٹی کے آلودہ ہونے کے پائے گئے ۔

*1.48گنا خوراک میں آلودگی اور 2.68گناگھریلوپانی میں آلودگی کے امکانات پائے گئے ۔

مطالعات کے انکشافات سے ظاہرہوتاہے کہ یہ تمام خاطرخواہ تخفیفات صفائی ستھرائی کے معاملے میں ہوئی اصلاحات اور حفظان صحت کے طورطریقے اپنانے کی مرہون منت تھیں ۔اس کے تحت امداد جاتی نظام مثلاًریگولرنگرانی اوربرتاو ٔمیں ہونے والی تبدیلیاں بھی شامل ہیں ،جو سووچھ بھارت مشن (گرامین ) کے اہم اورکلیدی پہلورہے ہیں ۔

 

گیٹس فاونڈیشن کے ذریعہ کئے گئے آئی ای سی فٹ پرنٹ مطالعات

 

ڈل برگ کے ذریعہ بل اور ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے تعاون واشتراک سے سووچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے تحت آئی ای سی سرگرمیوں کے دائرہ کاراورقدروقیمت کا جوتخمینہ لگایاگیا ہے اس کے تحت یہ بات سامنے آئی کہ مشن کے تحت آئی ای سی سرگرمیاں اور تخمینہ لگائے گئے متعلقہ مالی اور جنس سے متعلق لاگت اور دائرہ کارسے متعلق آوٹ پٹ تمام ترچیزیں اور ان کے مطالعات کے  نکات کو  درج ذیل طریقے سے سمجھاجاسکتاہے ۔

*ایس بی ایم نے مالی اورغیرمالی آئی ای سی سرگرمیوں میں 22ہزارسے لے کر 26ہزارآئی این آرکے بقدر وسائل بہم پہنچاکر صرف کئے ۔

*مذکورہ صرفے کے مساوی حکومت کی جانب سے آئی ای سی سرگرمیوں کے لئے کئے گئے نقد اخراجات ، نجی شعبے کے ذریعہ کئے گئے اخراجات اور ڈیولپمنٹ کمیونٹی کا تخمینہ 3ہزار500سے 4ہزار کروڑ آئی این آر کالگایاگیا۔

*مذکورہ نقد اخراجات میں سے 20فیصد اخراجات (~آئی این آر 800کروڑ) پینے کے پانی  اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے ذریعہ صرف کیاگیا ~35فیصد ( آئی این آر 1250کروڑ) ریاستی صفائی ستھرائی محکموں کے ذریعہ ، ~25فیصد (~آئی این آر 1000کروڑ)حکومت کی دیگروزارتوں کے ذریعہ ، اور دیگر ~20فیصد نجی شعبے کے ذریعہ ( سی ایس آراور تجارتی اخراجات ) اور ترقیاتی شعبے  نے مجموعی طور پرکئے ۔

*دیہی بھارت میں سکونت پذیرایک اوسط شخص پرگذشتہ 5برسوں کے دوران متعلقہ پیغام رسانی کے لئے 2500سے 3300ایس بی ایم ارسال کئے گئے ۔

 

************

U-2315

 



(Release ID: 1573526) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Bengali