پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAY 2019 6:09PM by PIB Delhi
نئیدہلی28 مئی۔فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل بی ایس دھنووا ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ،وی ایم ،اے ڈی سی نے چار طیاروں مگ 21 ، مسنگ مین فارمیشن فلائی پاسٹ کی قیادت ائیر فورس اسٹیشن بھسیانہ میں کی تاکہ اُن افراد کی جوانمردی اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرسکیں جو کرگل آپریشن سفید ساگر کے دوران ایکشن میں شہید ہوگئے تھے ۔
ائیر مارشل آر این نامبیار ، پی وی ایس ایم ،اے وی ایس ایم ،وی ایم اور بار ، اے ڈی سی ائیر آفیسر کمانڈنگ ان چیف مغربی کمان جو کرگل جدوجہد میں شریک ہوچکے ہیں ، وہ بھی اس فارمیشن کا حصہ تھے۔ دی مسنگ مین فارمیشن ایک فضائی سلامی ہوتی ہے جو مصروف جنگ رفقائے کار کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے دی جاتی ہے ۔ یہ تیر کی شکل کا فارمیشن ہوتا ہے اور دو طیاروں میں قدرے فاصلہ رکھا جاتا ہے جو مسنگ مین یا گمشدہ فر د کی علامت ہوتا ہے ۔ بعد ازاں ایک سنجیدہ تقریب میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کے ان افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وار میموریل پر گل دائرہ نذر کیا ، جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں نچھاور کردی تھیں ۔
1999 میں اسی دن اسکوائڈرن لیڈر اجے آہوجہ ویر چکر ( بعد از مرگ ) نے کرگل جنگ کے دوران اپنی جان نچھاور کردی تھی ۔موصوف اس وقت 17 اسکوائڈرن کے فلائنگ کمانڈر تھے ۔
28 مئی کو فضائیہ کے سربراہ سرساوہ میں واقع بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن کا دورہ کریں گے اور کرگل کے شہدا کی یاد میں ایم آئی- 17 وی -5 مسنگ مین فارمیشن کی پروازمیں حصہ لیں گے۔ 28 مئی 1999 کو ہم نے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر دراس سیکٹر میں دشمن پر کامیاب حملے کے بعد ، کھودیا تھا ۔ اسکوائڈرن لیڈر آر پنڈھیر ، فلائٹ لیفٹیننٹ ایس مہُیلان ،سرجنٹ آر کے ساہو اور سرجنٹ پی وی این آر پرساد مذکورہ ایم آئی- 17 ہیلی کاپٹر میں اس کارروائی کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-2214