وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے آمدنی ٹیکس قواعد 1962کے فارم نمبر 15 ایچ میں ترمیم کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا

Posted On: 24 MAY 2019 7:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،27 ؍مئی :آمدنی ٹیکس ایکٹ 1961کی ذیلی دفعہ (1سی ) جس کا تعلق ایکٹ کی دفعہ 197اے سے ہے اور جسے منجملہ دیگرقوانین اورقواعد کے ساتھ قاعدہ نمبر 29سی کے ساتھ پڑھاجائیگا، اس کے تحت یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ مقیم فرد کے معاملے میں اس وقت تک کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی، جب  تک اس کی عمر 60سال یااس سے زیادہ نہ ہوجائے ۔ اگرایسا شخص دفعہ 192اے ، 193،194،194اے ، 194ڈی ،194ڈی اے ، 194ای ای ، 194-1یا194کے،  کے تحت کسی طرح کا آمدنی ٹیکس داخل کرنے کا ذمہ دارہواور وہ فارم نمبر 15ایچ کے تحت اپنی جانب سے اس امرکا اعلانیہ داخل کرتاہے کہ اس کے اپنے تخمینے کے مطابق مجموعی آمدنی پرٹیکس صفربنتاہے ۔

          فارم نمبر 15ایچ میں دیاگیانوٹ نمبر 10اس امرکی گنجائش فراہم کرتاہے کہ اعلانیے کونہ قبول کیاجائے ،جب کہ دفعہ 197اے (1سی) کے تحت جس طرح کی آمدنی کی نوعیت کا حوالہ دیاگیاہے یا مجموعی رقم جو اس طرح کی رقم سے حاصل ہوئی ہے ،وہ جمع کرائی گئی ہے یااداکرائی گئی ہے یا گذشتہ سال کے دوران جمع کرائی یا اداکی گئی ہے،جس میں انکم ٹیکس شامل کرنے پرزیادہ سے زیادہ رقم کی حدود تجاوز کرجاتی ہیں ، جوباب 6اے کے تحت دی گئی کٹوتیوں کے اصول کے مطابق لائق احتساب نہیں ہیں ، اگرکسی طرح کاکوئی خسارہ لاحق ہواہے اور اس سلسلے میں ‘‘ رہائشی املاک سے حاصل ہوئی آمدنی ’’ کی مدکا ذکرکیاگیاہے، جس کا اعلان کرنے کا استحقاق اعلان کردہ کو حاصل ہے ۔

          ایکٹ کی دفعہ 87اے میں فائنانس ایکٹ2019کے توسط سے ترمیم کردی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ ایک رہائشی پذیرفرد جس کی مجموعی آمدنی 5لاکھ روپے تک کی ہو، وہ 12500کی قابل ٹیکس رقم کے سلسلے میں رعایت حاصل کرنے کا حقدارہوگا اوریہ رعایت 12500یااس کے مقابلے  میں جوبھی کم رقم بنتی ہو وہی ، دستیاب ہوگی ۔

          تاہم فی الحال فارم نمبر 15ایچ کے تحت دیاگیانوٹ نمبر 10دفعہ 87اے کے تحت فراہم کرائے گئے 12500روپے کی زیادہ سے زیادہ رعایت کا ذکرنہیں کرتاجو کہ ان آمدنیوں پر دستیاب ہے ،جو اس صورت میں متعلقہ فرد کے لئے دستیاب ہیں ، ان کے لئے آمدنی ٹیکس ایکٹ کے تحت واجب الادارقم میں سب سے کم رقم کی رعایت حاصل ہوگی اوران کی ٹیکس اداکرنے کی ذمہ داری اس صورت میں صفرہوگی، جب دفعہ 87اے کے تحت دستیاب رعایت کو نافذالعمل کیاجائیگا۔ اس طرح کے معاملات میں ٹیکس کی کٹوتی معمرشہریوں کے لئے غیرضروری مشکلات پیداکرسکتی ہے ۔

          لہذا نوٹیفیکیشن نمبر جی ایس آر375(ای ) مورخہ 22مئی ، 2019 کے ذریعہ فارم نمبر 15ایچ ، کے نوٹ نمبر 10کی تجاویز میں ترامیم کی گئی ہیں اور اسی کے مطابق آمدنی ٹیکس قواعد 1962میں بھی ترامیم عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی شخص پارٹ 1کے کالم 15کے تحت اگرآمدنی ٹیکس اداکرنے کے لئے موجب قراردیاجائے تو اس کی جانب سے داخل کیاجانے والااعلانیہ جب کہ وہ شخص معمرشہری ہے اور دفعہ 87اے کے تحت آمدنی ٹیکس ایکٹ میں فراہم کی گئی رعایت کے حصول کااستحقاق رکھتاہے اور اس صورت میں اس کی ٹیکس اداکرنے کی ذمہ داری اس رعایت کو شامل کرنے کے بعد صفر سمجھی جائیگی ۔مذکورہ نوٹیفیکیشن www.incometaxindia.gov.in پردستیاب ہے ۔

 

U-2210


(Release ID: 1572655) Visitor Counter : 64
Read this release in: English