وزارت دفاع
بھارتی بحریہ اکیڈمی ایژھی مالا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ- اسپرنگ ٹرم 2019 کااہتمام
Posted On:
25 MAY 2019 7:01PM by PIB Delhi
25 مئی 2019 بروز سنیچر،بھارتی بحریہ اکیڈمی (آئی این اے) واقع ایژھی مالا میں ایک خوبصورت پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی بحریہ کے مڈ شپ مین اور کیڈٹوں(زیر تربیت) نے، بھارتی ساحلی محافظ دستے اور دس بین الاقوامی کیڈٹوں نے نمایاں امتیازات کے ساتھ فراغت حاصل کی اور ان کی ابتدائی تربیت کی تکمیل ہوئی۔
مڈشپ مین اور کیڈٹوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا تعلق اسپرنگ ٹرم 2019 کے مختلف کورسوں سے تھا ۔ ان میں 96 بھارتی بحریہ اکیڈمی کورس (بی۔ ٹیک) ، 96 بھارتی بحریہ کورس (ایم ایس سی) 27واں بحری تعارفی کورس (توسیع شدہ) ، 28واں بحری تعارفی کورس (ریگولر) ، 28واں بحری تازہ کاری کورس (ساحلی محافظ دستہ) شامل تھے۔ اس پریڈ میں 15 خواتین کیڈٹ بھی اپنے مرد ہم عہدہ ساتھیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مارچ کرتی نظر آئیں اور اب یہ خواتین بھارتی بحریہ میں مختلف عہدے سنبھالیں گی۔ مختلف النوع دوست ممالک سے آئے ہوئے دس زیرتربیت افراد جن میں مالدیپ ، میانمار اور سیشلز کے دو دو زیرتربیت افراد بھی شامل ہیں، کے علاوہ تنزانیہ سے ایک زیر تربیت فرد اور سری لنکا کے تین زیرتربیت افراد شامل ہیں۔ سری لنکا سے آئے ہوئے زیرتربیت افراد کے بیچ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ غیرملکی زیرتربیت افراد کی صف میں چار سالہ بی ٹیک نصاب آئی این ایس مکمل کرنے والا پہلا بیچ ہے اور اپنے آغاز کے بعد سے لیکر اب تک کی مدت کا بھی پہلا بیچ ہے۔
پریڈ کو پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی، جنرل بپن راوت جو برّی فوج کے سربراہ ہیں، نے بنفس نفیس ملاحظہ کیا اور آٹھ ہونہار مڈشپ مین اور کیڈٹوں کو رسمی معائنہ کے بعد تمغات سے نوازا۔ بھارتی بحریہ کے نائب ایڈمیرل آر بی پنڈت ، اے وی ایس ایم ، کمانڈنٹ ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور کے ڈائرکٹر ڈاکٹر انوراگ کمار ، اسٹیشن کے سینئر افسران اور دیگر بیرونی عمائدین نے اس یادگار موقع پر پریڈ ملاحظہ کی۔
مذکورہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کا تمام مڈ شپ مین اور کیڈٹوں کے احساس تفاخر سے مالامال والدین اور سرپرستوں نے بھی ملاحظہ کیا۔ بھارتی بحریہ اکیڈمی کابی ٹیک کورس کیلئے صدر جمہوریہ ہند طلائی تمغہ مڈشپ مین کلّم شٹی وکاس کو دیاگیا۔ ’بحریہ کےعملے کے سربراہ کا طلائی تمغہ‘ جسے بحری تعارفی کورس (توسیع شدہ ) کے لئے دیا جانا تھا ، یہ تمغہ کیڈٹ سدھارت شنکر کو دیا گیا۔ بحریہ تعارفی (ریگولر) کور س اور بہترین خواتین کیڈٹ (پہلی مرتبہ شروع کیا گیا ) کے لئے بحریہ کے عملے کے سربراہ کا طلائی تمغہ اور زمورن ٹرافی کیڈٹ کریشما آر کو دیا گیا۔ دیگر میڈل یافتگان کے نام درج ذیل ہیں:
- سی این ایس نقرئی تمغہ برائے آئی این اے سی بی ٹیک کورس (دوسرے نمبر کے امتیازکیلئے) – مڈ شپ مین سمرتھ روندر لیمئے
- این او سی (توسیع شدہ) (امتیاز میں دوسرے نمبر پر) ایف او سی ۔ اِن سی جنوبی نقرئی تمغہ کیڈٹ گورو سنگوان۔
- آئی این اے سی بی۔ ٹیک کورس (میرٹ میں تیسرا مقام کیلئے) ایف اوسی۔ اِن سی جنوبی کانسے کا تمغہ مڈشپ مین کرپاسندھو پٹیل
- این او سی (ریگولر) (میرٹ میں دوسرا مقام ) کمانڈنٹ آئی این اے نقرئی تمغہ کیڈٹ یوگل گوتم
- این او سی (توسیع شدہ) (میرٹ میں تیسرا مقام) کمانڈنٹ آئی این اے کا کانسے کا تمغہ کیڈٹ سرے یش ایس ہنچینال
یہ رنگا رنگ تقریب زیر تربیت افراد کے ذریعے دو کالموں میں منقسم ہونے کے ساتھ اپنی اپنی تلواروں اور رائفلوں کے ساتھ سلامی انداز میں مارچ کرتے ہوئے اکیڈمی کے سلامی منچ کے سامنے سے گزرنے کے ساتھ اختتا م پذیر ہوئی۔ یہ مارچ آہستہ روی کے ساتھ روایتی دھن ’آلڈ لینگ سنے‘ کی گونج کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ یہ دھن مسلح دستوں کے ذریعے دنیا بھر میں الوداع کے موقع پر بجائی جاتی ہے جب ہم پیشہ ساتھیوں اور کامریڈوں کو الوداع کہی جاتی ہے۔ پاسنگ آؤٹ کورس کے تمام افراد کو ایم آئی جی 29 کے جنگی طیارے کے تین طیاروں کے بیچ نے الوداع کہا اور اس کے لئے کاموڈور وکاس نروال کے ذریعے وِک فارمیشن کی شکل میں پرواز کی گئی۔ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے ہوائی اسکویڈرن 303 کے این ایم شعبے سے متعلق تھے جنہوں نے کافی کم بلندی سے پرواز کی اور نئے افسروں کا بحریہ میں آنے کے لئے خیرمقدم کیا اور خوبصورت فوجی انداز میں انہیں خوش آمدید کہا۔
پریڈ کی تکمیل کے بعد احساس تفاخر سے مالا مال والدین اور سرپرستوں کو پاسنگ آؤٹ کورس کے تمام افراد کے کندھوں پر امتیازی نشانات لگائے جانے کامنظر دکھایا گیا۔ انہوں نے پاسنگ آؤٹ سے فارغ ہوئے افراد کے کندھوں پر خوبصورت فیتیاں سجی ہوئی دیکھیں جو اس بات کی علامت تھی کہ اب یہ کیڈٹ، کیڈٹ نہ رہ کر بحریہ اور ساحلی محافظ دستے کے باقاعدہ افسران بن چکے ہیں۔ نظرثانی کرنے والے افسران اور دیگر عمائدین نے انعام یافتگان کے کندھوں پر فیتیاں لگائیں اور انہیں سخت ترین تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ بھارتی بحریہ اکیڈمی میں اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد یہ افسران مختلف النوع بحری اور ساحلی محافظ دستے کے جہازوں کا رخ کریں گے اور دیگر اداروں میں جائیں گے جہاں وہ اپنے اپنے مخصوص شعبوں میں اپنی تربیت کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2212
(Release ID: 1572652)
Visitor Counter : 72