وزیراعظم کا دفتر

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے وزیراعظم مودی کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 23 MAY 2019 5:46PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔23؍مئی۔

23 مئی 2019 کو جاپان کے وزیراعظم عالی جناب شنزو آبے نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے  2019 کے عام انتخابات  میں ان کی پارٹی  کی زبردست کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم مودی نے  وزیراعظم آبے کی   مبارکباد کے لئے  ان کاشکریہ ادا کیا۔

گفت وشنید کے دوران دونوں رہنماؤں نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران باہمی تعلقات  میں وقوع پذیر ہوئی پیش رفتوں کا ذکر کیا اور بھارت جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری اور امن ، ترقی اور خوشحالی  کے  اپنے مشترکہ نصب العین کے حصول کیلئے  اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ مہینے اوساکا میں منعقد ہونی والی جی20 سربراہ ملاقات  کے دوران   ان کی ملاقات ہوسکتی  ہے۔

وزیراعظم مودی نے  وزیراعظم آبے کو  اس سال کے اواخر میں  آئندہ بھارت جاپان سالانہ سربراہ ملاقات میں شرکت کیلئے  بھارت آنے کی دعوت پیش کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔۔ع ن

U-2191



(Release ID: 1572483) Visitor Counter : 54