وزارت اطلاعات ونشریات

اسرائیل نے یروشلم فلم فیسٹول ۔ 2020 میں بھارت کو خصوصی توجہ والا ملک بناکرپیش کرنے کی تجویز رکھی


ہندوستانی وفد نے کینس میں شریک ممالک کے فلم کمشنروں کے ساتھ معاون پروڈکشن کے مواقع تلاش کئے
بھارت کو کینس میں پرکشش عالمی فلمنگ منزل مقصود کی حیثیت حاصل ہوئی
ہمیں مواد کی مشترکہ تخلیق کے توسط سے خلاقانہ اشتراک کے امکانات تلاش کرنے چاہیئں :اطلاعات ونشریات سکریٹری امت کھرے
بھارت مارچے ڈوفلم کی پاکٹ گائڈمیں نمایاں حیثیت کے حامل ملک کادرجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا

Posted On: 16 MAY 2019 6:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،17؍مئی  :اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری، جناب امت کھرے  کی  قیادت میں بھارتی وفد نے آج کینس فلم فیسٹول میں شریک ممالک کے فلم کمشنرحضرات سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران بھارت کو ،بھارت میں فلم بنانے کی سہولت کاردفترکے قیام کےذریعہ مختلف النوع اجازتیں حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے جیسے اقدامات کو نمایاں کرکے پیش کیاگیا اور یہ ثابت کیاگیا کہ بھارت فلم سازی کے لئے ایک پرکشش مقام ہے ۔ واضح رہے کہ فلم سہولت کا مذکورہ دفترفلم سازوں کو ایک  ہی کھڑکی پر تمام ترطرح کی منظوریاں فراہم کرنے کے سہولت فراہم کریگا۔ حکومت نے فلم قذاقی کی روک تھام کے لئے جو اقدامات کئے ہیں، ان پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

          بھارتی وفد نے واضح کیاکہ بھارت میں ہنرمند پیشہ وران اور باصلاحیت افراد کی  بہتات ہے اوریہاں ماہر تکنیشین بھی موجود ہیں اور اس طرح سے بھارت کو فلم کی تیاری کے بعد دیگرتقاضوں کی تکمیل کے لئے ایک بڑے مرکز کے طورپرپیش کیاگیا۔ تبادلہ خیال کے تحت توجہ کا اہم مرکز شریک ممالک کے ساتھ  اعانت پرمبنی  پروڈکشن کے مواقع کی تلاش  کرنے کے ساتھ ساتھ اوربین الاقوامی پروڈکشن ہاوسیز کے ساتھ  اشتراک کے امکانات کی تلاش بھی تھی ۔حکومت کے ذریعہ غیرملکی فلم سازوں کو بھارت میں شوٹنگ کرنے کے لئے جوسہولتیں اورترغیبات فراہم کی جارہی ہیں اورکی جائیں گی، ان پربھی روشی ڈالی گئی ۔

          تبادلہ خیالات کے دوران ،جناب امت کھرے نے مختلف ممالک کے فلم سازو ں کے ذریعہ اکٹھاہوکرفلم بنانے اور باہمی مشترکہ معاہدات کے پہلوؤں کو بھی نمایاں کیا ،جن سے نئی منڈیاں تخلیق  ہونگی اوربڑی تعداد میں ناظرین فراہم ہوں گے اور مواد کا تبادلہ ہوسکے گا اورمواد کے مشترکہ تبادلے اور ثقافتی پہلوؤں کے باہم تبادلے کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014XCK.jpg

 

اس میٹنگ میں شریک شخصیات میں آسٹریا کی سنے ٹریرول فلم کمیشن کی محترمہ انگیلیکاپاگیٹز ، کوسٹاریکاکے فلم کمیشن ، کوسٹاریکا، جناب کیسٹرو، کوسٹاریکافلم کمیشن ، فلم کمیشن ناروے، ناروے، مسٹرترولس کونٹی ، ناروے کے فلم کمیشن کے سربراہ ، فلیپنس فلم ڈیولپمنٹ کونسل کی محترمہ میری لیزاڈینو ، اطالوی فلم کمیشن ، کی چیئرپرسن /سی ای او ، اٹلی ، محترمہ اسٹے فیلنیل پولیتی ، آئی ایف سی کے صدر ، مقامی آسٹریا ،  دی نیشنل فلم کمیشن ، آسٹریا، جناب ایری بوہرر ، فلم کمشنر ، نیدرلیندس فلم فنڈ/نیدرلینڈفلم کمیشن ، نیدرلینڈس ، محترمہ ڈورین بونے کامپ ، سی ای او ، سویڈش فلم کمشنز ، سویڈن ، جناب مارکیٹنگ ،میکایئل سوینسن ، سرٹیفائیڈ فلم کمشنر ، سویڈش فلم کمیشنز ، سویڈن ، محترمہ میاادگرین ، فلم کمشنر ، تائی پائی کلچرفاؤنڈیشن ۔ تائی پائی فلم کمیشن ، تائیوان ، محترمہ جینیفر جے اے او، ڈائرکٹر ، ٹیلی فلم کینڈا ، محترمہ میری پوپلین ، ڈائرکٹر، انٹرنیشنل پروموشن کے نام شامل ہیں ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00283OV.jpg

 

بھارتی وفد نے فلم فرانس کے صدرمسٹر مارک ٹی سیئر ، سے بھی ملاقات کی ۔ مندوبین نے بھارت اورفرانس کے مابین پہلے سے موجود مشترکہ پروڈکشن میں ترامیم کے پہلو پرگفت وشنید کی تاکہ اس میں اینی میشن ، گیمنگ اوربصری اثرات کو بھی شامل کیاجاسکے ۔ دونو ںممالک کے مابین ثقافتی روابط کو مزید تقویت دینے کے لئے ورک شاپ کے اہتمام کی تجویز پربھی تبادلہ خیالات کئے گئے ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GHTH.jpg

 

وفد نے اسرائیل کی وزارت ثقافت اورکھیل کود کے تحت فلمی محکمے اورکونسل کی ڈائرکٹرمحترمہ ایتی کوہن سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران اسرائیل نے تجویز رکھی کہ 2020میں یروشلم فلمی میلے میں بھارت کو خصوصی توجہ والے ملک کی حیثیت دی جانی چاہیئے ۔ اسرائیل میں بھارت کی ہندی فلم نیوٹن نے جو جوش وجذبہ پیداکیاتھا ، وفد نے اسے بھی نمایا ںکرکے پیش کیا۔ اسرایئل نے اپنی جانب سے یہ تجویز بھی پیش کی کہ بھارت میں علاقائی موضوعات پرمرکوز ، نظریات پرمبنی  چھوٹے بجٹ کی فلمیں تیارکی جانی چاہیئں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IEPV.jpg

بھارت کو فلم سازی کے لئے ایک پرکشش منزل مقصود بنانے کی اپیل کو مزید تقویت دینے کے لئے بھارت کو مارچی ڈوفلم کینس فلم مارکیٹ میں اس کی پاکٹ گائیڈ میں نمایاں طورپرشامل کیاگیاہے واضح رہے کہ کینس کی فلم منڈی بھارتی سنیماکو دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا درجہ دیتی ہے ۔

 

************

 

۔U-2137

 



(Release ID: 1572147) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Bengali