نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند نے تنازعات سے پاک ایک پُر امن اور درخشاں عالمی قیادت کے قیام پر زور دیا
بدھ مذہب افراد اور قیادت کو امن اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن کرتا ہے
انسانیت کو ہلاکت اور تباہی سے بچانے کے لئے نفرت پھیلانے والوں کو تعمیری کام میں مصروف کیا جائے
بدھ مت مذہبی بنیاد پرستی ، کٹر پن اور دہشت گردی پر شکنجہ کستا ہے
ویت نام میں ’ویساک‘ یوم اقوام متحدہ پر جناب نائیڈو نے بدھ مذہب کی خوبیوں پر روشنی ڈالی
Posted On:
12 MAY 2019 9:34AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 13 مئی نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ۔ وینکیا نائیڈو نے تنازعات سے پاک اور پُر امن و پائیداردرخشاں عالمی قیادت کے قیام پر زور دیا ، جس طرح کہ بدھ مذہب کی تعلیمات فروغ دیتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ندھ مذہب کی بنیادی تعلیمات ہی فرد کو اعتدال پسند بنا سکتی ہیں اور مطلوبہ مثبت قیادت فراہم کر کے مصیبت زدہ انسانیت کو نجات دلاسکتی ہیں ۔
جناب نائیڈو نے گزشتہ روز ویساک کے یوم اقوام متحدہ کے موقع پر ویت نام کے ہا نام صوبے کے ٹام چو پگوڈا میں اپنے ویت نامی ہم عہدہ کی دعوت پر تقریر کر رہے تھے ۔ اس موقع پرنائب صدر جمہوریہ موصوف ” عالمی قیادت اور پائیدار سماج کے تئیں مشترکہ ذمہ داریایاں اور بدھ مذہب کا نظریہ “ کے موضوع پر تقریر کر رہے تھے ۔ ویت نام کے وزیر اعظم مسٹر نووین زوان پھو، نیشنل ویت نام بدھسٹ سنگھ کے صدر اور یو این ڈے آف ویساک تقریبات 2019 کے صدر ڈاکٹر تھک تھین ن ون اور متعدد ممالک سے آئے ہوئے بدھ مذہب کے 1600 رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ویساک ، بھگوان بدھ کی پیدائش ، ان کی تعلیمات ، پری نوارن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے جن کی تعلیمات نے دنیا بھر کے لوگوں کی خیالات و قلوب کو 2500 برس سے مسخر کررکھا ہے ۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ بدھ مذہب کا نظریہ مخلصانہ برتاو ، صداقت ، رحم دلی ، شفقت اور بھائی چارے اور بے غرضی پر مشتمل ہے جو کہ ایک نئے عالم کی تعمیر کا ڈھانچہ فراہم کرتا ہے جہاں تشدد اور ہلاکت کم سے کم تر ہو اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچائے بغیر ترقی و فروغ ہو سکے ۔ انہوں نے کالنگا کی جنگ کے بعد کے سخت گیر اشوک کی نیک اور راست باز اشوک میں تبدیلی کا حوالہ دیا جو کہ بھگوان بدھ کی تعلیمات کا نتیجہ ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے شدت پسندی سے بچنے کی تلقین کی اور بھگوان بدھ کا بتایا ہوا درمیانی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا جو کہ تنازعات کو در کنار کرتا ہے ، مختلف نظریات کے درمیان اتفاق رائے قائم کرتا ہے اور رائے عامہ کو ہموار کرتا ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ نے محسوس کیا کہ انسانی تاریخ سیاہ طاقتوں کی بے شمار خواہشات اور کبھی نہ ختم ہونے والی غیر منطقی نفرت اور غصے سے بھری پڑی ہے جس نے خاک اور خون کی الم ناک داستانیں رقم کی ہیں اور بھگوان بدھ جیسے صاحب بصیرت لوگوں نے مصیبت زدہ انسانیت کو سکون بخشنے کا راستہ دکھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا نظریہ یہ ہے کہ ساری دنیا ایک کنبے کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے خوابوں کے تانے بانے پُر امن بقائے باہم میں مضمر ہیں ۔
میانمار کے صدر جناب ون منٹ ، نیپال کے وزیر اعظم جناب کے پی شرما اولی ،نیشنل ویت نا م بدھسٹ سنگھ کے معزز محب وطن ، ویت نام کی قومی اسمبلی کی صدر محترمہ نو یین تھی کم نان ، بھوٹان کی نیشنل کونسل کے چیئر مین جناب تاشی ڈورجی اور دیگر مقتدر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
U . 2095
(Release ID: 1571908)
Visitor Counter : 84