نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے سری ویدانتا دیسی کان کی 750 ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا
ہماری تاریخی نصابی کتابیں اس طرح کی عظیم ثقافتی ہستیوں کی زندگی کی دستانوں پر روشنی ڈالیں: نائب صدر جمہوریہ
سری ویدانتا دیسی کان ایسے سب سے روشنی بخشنے والی اہم شخصیت تھی جس نے اس اراضی کو چار چاند لگائے:نائب صدر
سری ویدانتا دیسی کان ایک روحانی ٹیچر سے کہیں زیادہ گوں ناگوں شخصیت کے مالک تھے: نائب صدر
روشنی بخشنے والی عظیم ہستیوں کو سامنے لانے کے لئے زبردست عوامی بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے، جنہوں نے ہمارے بھارت کو ایک ‘جنانہ بھومی’ کی شکل دی ہے:نائب صدر
प्रविष्टि तिथि:
02 MAY 2019 6:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 جنوری 2019/ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نئی دہلی میں سری ویدانتا دیسی کان کی 750 ویں سالگرہ کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخی نصابی کتابیں سری ویدانتا دیسی کان جیسی عظیم روحانی شخصیتوں اور عظیم صوفی کی زندگی کی دستانوں پر روشنی ڈالیں، تاکہ ہمارے بچے انسانیت ، امن اور درد مندی کے نظریات پر عمل کرسکیں، جو ان کے ذریعہ پھیلائے گئے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ سری ویدانتا دیسی کان سری ویشنوا روایت میں ایک سب سے ممتاز معلم تھے اور ایک سب سے تاباں روشنی بخشنے والی شخصیت تھے، جو اس سرزمین پر پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے جیسے قدم سے سری ویدانتا دیسی کان جیسی عظیم شخصیت کو نہ صرف ایک زبردست خراج عقیدت ہوگا بلکہ اس سے ہماری نوجوان نسل کو تحریک ملے گی اور آنے والی نسل ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلے گی۔
نائب صدر جمہوریہ نے سری ویدانتا دیسی کان کی اسکالر شپ کو ایک صحیح معنوں میں غیر معمولی قدم بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سنسکرت، تمل، پراکرت اور منی پراولم میں بہترین نظمیں، ڈرامے، سائنس کی نصابی کتابیں، نثر اور رزمیہ اور فلاسفیکل مقالے لکھے۔
جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ ویدانتا دیسی کان ایک روحانی استاد سے کہیں زیادہ عظیم انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک گوں نا گوں شخصیت کے مالک تھے۔ وہ سائنسداں، ایک ماہر ریاضی، ایک ادبی شخصیت، ماہر لسانیات، فوجی حکمت عملی تیار کرنے والی شخصیت اور ایک منطقی انسان تھے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ویدانتا دیسی کان سادہ لو انسان تھے اور وہ جس بھگوا ن کی پوجا کرتے تھے، اسے ایک رحمت سمجھتے تھے۔
نائب صدر جمہوریہ نے دہشت گردی کے ان واقعات کی مذمت کی، جس نے حالیہ وقت میں دنیا کے اجتماعی بیداری کو جھنجھور کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور دہشت گردی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ انہوں نے مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ذریعہ ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر شامل کئے جانے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے عالمی امن کی اپیل کی اور کہا کہ سری ویدانتا دیسی کان جیسے عظیم صوفی کی روحانی تعلیمات کی بنیاد امن اور انسانیت قائم کرتی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کہ سری ویدانتا دیسی کان منی پدوکا اندرپرستھ جیسا ادارہ نوجوان نسل کے لئے سری ویدانتا دیسی کان کے قیمتی پیغام کو پھیلائے گا۔
نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روشنی بخشنے والی عظیم ہستیوں کو سامنے لانے کے لئے زبردست عوامی بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے، جنہوں نے ہمارے بھارت کو ایک ‘جنانہ بھومی’ کی شکل دی ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ ح ا ۔ ع ر )
U. No.2028
(रिलीज़ आईडी: 1571527)
आगंतुक पटल : 266