ارضیاتی سائنس کی وزارت

ازحدشدیدسمندری طوفان ‘فانی’ تین مئی کو سہ پہر کے دوران  پوری کے قریب گوپال پور اور چاندبالی کے درمیان اوڈیشہ کے ساحل سے ہوکر گزرے گا


 اوڈیشہ ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے  سریکاکلم ، وجیہ نگرم اور وشاکھا پٹنم  ساحلی اضلاع کےلئے سمندری طوفان آنے کی پیشگی خبردار رہنےکی اطلاع

Posted On: 02 MAY 2019 5:42PM by PIB Delhi

ازحدشدیدسمندری طوفان ‘فانی’ تین مئی کو سہ پہر کے دوران  پوری کے قریب گوپال پور اور چاندبالی کے درمیان اوڈیشہ کے ساحل سے ہوکر گزرے گا

 اوڈیشہ ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے  سریکاکلم ، وجیہ نگرم اور وشاکھا پٹنم  ساحلی اضلاع کےلئے سمندری طوفان آنے کی پیشگی خبردار رہنےکی اطلاع

 

نئی دہلی 2 مئی ۔ خلیج بنگال کے مغربی وسطی حصے میں گزشتہ کل کا ازحدشدید سمندری طوفان ‘فانی ’شمالی ۔ شمال مشرق کی جانب  بڑھ گیا ہے اور دو  مئی 2019 کو بھارتی معیاری وقت  کے مطابق 14:30 بجے 17.1 ڈگری شمال کے ارض البلد اور 84.8 ڈگری مشرق میں  طول البلد کے نزدیک پوری اڈیشہ کے  جنوبی- جنوب مغربی حصے میں تقریباََ 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ، وشاکھا پٹنم (آندھراپردیش)کے مشرقی- جنوب مشرق سے 170کلومیٹر کے فاصلے پر ، دیگھا (مغربی بنگال ) سے 610  کلومیٹر جنوب – جنوب مغرب میں  اسی خطے میں مرتکز رہا۔

اس بات  کے قوی امکانات ہیں کہ یہ سمندری طوفان شمال –شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کرے گا اور تین مئی کو سہ پہر کے دوران گوپال پور اور چاندبالی کے درمیان اوڈیشہ کے ساحل سے ہوکر گزرے گا ، جس وقت یہ طوفان یہاں سے گزرے گا ،اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 170-180  کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوگی جو بڑھتے  بڑھتے  200  کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے ۔

سمندری طوفان کے ساحل سمندر سے ٹکرانے کے بعد اس کے شمالی ۔ شمال مشرق کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد سمندری طوفان  کی شدت میں رفتہ رفتہ کمی آنے اور مغربی بنگال میں اس کے  داخل ہونے کا امکان ہے۔  سمندری طوفان کے دوران  90تا 100 کلومیٹر  فی گھنٹے  کی رفتار  سے تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 115 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے ۔ قوی امکان ہیں کہ سمندری طوفان مزید شمالی ۔ شمال مشرق کی جانب بڑھے گا اور چار مئی کو شام میں بنگلہ دیش میں داخل ہوجائے گا۔ اس دوران 60 تا  70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے   ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 80  کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔

اس سمندری طوفان وشاکھا پٹنم اورمچھلی پٹنم کے ڈوپلر موسمیاتی راڈاروں کے توسط سے نظر رکھی جارہی ہے۔طوفان سے متعلق پیش گوئیوںاور اس  کی شدت کی  کیفیت پر مبنی گوشوارہ درج ذیل ہے :

 

تاریخ /وقت (بھارتی معیاری وقت

محل وقوع (ارض البلد شمال/ طول البلد مشرق)

زیادہ سے زیادہ یکساں ہوا کی سطحی رفتار(کلومیٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان سے پیداہونے والی صورتحال کا زمرہ

02.05.19/1430

17.1/84.8

190-200 gusting to 220

ازحد شدید سمندری طوفان

02.05.19/1730

17.5/85.0

190-200 gusting to 220

ازحد شدید سمندری طوفان

02.05.19/2330

18.3/85.2

180-190 gusting to 210

ازحد شدید سمندری طوفان

03.05.19/0530

19.0/85.5

175-185 gusting to 205

ازحد شدید سمندری طوفان

03.05.19/1130

19.8/85.8

170-180 gusting to 200

ازحد شدید سمندری طوفان

03.05.19/2330

21.3/86.7

130-140 gusting to 155

ازحد شدید سمندری طوفان

04.05.19/1130

23.0/88.1

90-100 gusting to 115

شدیدترین سمندری طوفان

04.05.19/2330

24.7/89.4

50-60 gusting to 70

گہرا دباؤ

05.05.19/1130

26.3/90.8

20-30 gusting to 40

ہوا کے کم دباؤ والے  علاقے

 

وارننگ :

پیشگی خبردار رہنے کی اطلاع:

بھاری بارش کا انتباہ

شمالی آندھرا پردیش: بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش اور کہیں  کہیں زبردست بارش ہوگی جو وشاکھا پٹنم اور وجیہ نگرم اضلاع کا احاطہ کرے گی اور 2 مئی کو  سریکاکلم ضلع میں ازحدشدید بارش ہوگی اور 3 مئی کو سریکاکلم ضلع کے بعض مقامات پر ازحدشدید بارش ہوسکتی ہے۔

اوڈیشہ : 2 مئی کو اوڈیشہ کے   جنوبی ساحلی اور قرب جوار کے داخلی علاقے میں  کہیں کہیں  ازحد شدید بارش (گنجم اورگجپتی اضلاع ) کے ساتھ پورے خطے میں ہلکی سے اوسط  کی بارش ہوگی۔توقع ہے کہ بیشتر مقامات پر بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا اورکہیں  کہیں  گھماسان بارش ہوگی۔ساتھ ہی ساتھ تین مئی کو اوڈیشہ کے ساحلی اور قرب و جوار علاقوں میں زبردست بارش ہوگی۔ بالاسور ، میوربھنج اضلاع جواوڈیشہ کے تحت آتے ہیں وہاں چار مئی کو  ہلکی سے اوسط  بارش کےساتھ کہیں  کہیں زبردست بارش ہوگی۔

مغربی بنگال : 3 مئی کو مغربی بنگال کے ساحلی اورقرب وجوار کے اضلاع میں  بھاری سے لے کر ازحدشدید بارش ہوگی اور گنگا طاس  کے علاقے میں  مغربی بنگال کے علاقے میں  ازحد شدیدبارش ہوگی۔ 4  مئی کو ذیلی ہمالیائی   مغربی بنگال اورسکم میں  کہیں  کہیں  ازحدشدیدبارش ہوگی۔

اروناچل پردیش ، آسام اور میگھالیہ :4 اور 5  مئی کو  اروناچل پردیش  ، آسام اورمیگھالیہ میں عام طور پر ہلکی سے  اوسط بارش  کے ساتھ کہیں  کہیں زبردست  بارش ہوگی۔ ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اورتری پورہ میں  4  مئی  2019  کو عام طور پر ہلکی سے اوسط بارش کے ساتھ بعِض  مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔

  ہواسے متعلق پیشگی اطلاع:

          مغربی  خلیج بنگال اور اس کے وسطی حصے میں  آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران 180-190  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں  گی جن کی رفتار 210  کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے ۔

آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں عام طور پر 40 سے 50  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 60  کلومیٹر تک پہنچ سکتی ہے اوریہی رفتار بڑھتے بڑھتے  60 -70  کلومیٹر آگے بڑھکر 2  مئی کی شب میں  85  کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے ۔ اوڈیشہ اور آندھر ا پردیش  میں  بعید جنوبی حصے میں  (سریکاکلم ضلع ) کے ساحلی علاقے میں  170سے 180  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں  گی جن کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے ۔ یہی ہوائیں ساحلی اوڈیشہ اور  شمالی آندھرا پردیش  (وشاکھا پٹنم اور وجیہ نگرم اضلاع میں  3  مئی کو سہ پہر کے وقت 90سے 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑسکتی ہیں اور 12  گھنٹے تک یہ رفتار برقرار رہ سکتی ہے ۔ بعد ازاں  ہواؤں  کا یہ زور کم ہوجائے گا۔

          2  مئی کو شام کے وقت مغربی بنگال  کے ساحلی علاقوں اورقرب جوار میں 40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں  گی جن کی رفتار 60 سے  70  کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے  اوربڑھتے بڑھتے 85  کلومیٹر تک جاسکتی ہے ۔

          3مئی کے سہ پہر سے ہواؤں کی رفتار 90سے 100 کلومٹیر فی  کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ 4  مئی کو علی الصبح   115  کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے بعد ازاں  12  گھنٹے تک یہ رفتار برقرار رہ سکتی ہے اور اس کے بعد ہواؤں  کا زور کم ہوسکتا ہے ۔

سمندری صورتحال :

          سمندر کی صورتحال مغربی  بنگال اور شمالی آندھرا پردیش  کے ساحلی علاقے میں  3  مئی  2019 تک خطرناک بنی رہے گی اور 4  مئی تک خلیج بنگال کےشمال مغربی حصہ میں  ، اوڈیشہ کے ساحلی علاقے سے دور مغربی بنگال تک صورتحال خراب رہے گی۔

          سمندری حالات شمالی تمل ناڈو ، پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے میں  3 مئی تک دوردور تک ازحدخراب اور خطرناک رہیں  گے ۔

طوفان سے متعلق  پیشگی اطلاع :

          اندیشہ ہے کہ اوڈیشہ کے   گنجم  ،خردہ ، پوری اور جگت سنگھ پور اضلاع  جوار کے وقت 1.5  میٹر تک بلند  تموج   کا سامنا کریں  گے او ر نشیبی علاقے پوری طرح سے غرق آب ہوجائیں گے۔

ماہی گیروں کو پیشگی اطلاع:

          ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  آئندہ 12  گھنٹوں کے دوران 3  مئی تک خلیج بنگال کے جنوب مغربی حصے اور خلیج بنگال کے  قرب وجوار کے  حصوں  سمیت  خلیج بنگال کے جنوب مغربی اور جنوب وسطی حصے میں ہرگز نہ جائیں  اور پڈوچیری اور شمالی تامل ناڈو اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں سے بھی دور رہیں ۔اسی طریقے سے مغربی بنگال اور خلیج بنگال اور آندھر اپردیش کے ساحلی علاقوں سے بھی دوررہیں اور 4  مئی تک مغربی  خلیج بنگال کے شمال مغرب  اورقرب وجوار کے مغربی حصے سمیت اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے بھی دوررہیں ۔

          جولوگ پہلے سے گہرے سمندر  میں  پہنچے ہوئے ہیں  انہیں مشورہ دیا جاتاہ ہے کہ وہ فوری طور پر لوٹ آئیں ۔

اوڈیشہ کے اضلاع گنجم ، گجپتی ،خردہ ، پوری ،جگت سنگھ پور م  میں  متوقع خسارہ اور عمل میں لائے جانے والے اقدامات :

  • تمام تر کچے مکانوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ کچھ پرانے خستہ حال پکے مکانات بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ہوا میں اڑتی ہوئی چیزوں سے خطرات لاحق ہوں گے۔
  • شدت سے درخت جڑسے اکھڑجائیں گے اور مواصلاتی اور بجلی کے کھنبے بھی اکھڑ جائیں  گے۔
  • ریل اور سڑک رابطے متعدد مقامات پر ٹوٹ جائیں گے ۔
  • کھڑی فصلوں ، پودوں اور باغات وغیرہ کو شدید نقصان پہنچے گا۔
  • پام اور ناریل کے درخت زمیں بوس ہوجائیں گے۔
  • گھنے درخت زمیں  بوس ہوجائیں  گے۔
  • بڑی کشتیاں اور جہاز اپنے مستقر سے ہٹ سکتے ہیں اورادھر اُدھر پھینکے جاسکتے ہیں ۔

اس صورتحال میں  کی جانے والی کارروائی :

  • ماہی گیری کے تمام تر کام موقوف کردئے جائیں گے۔
  • ساحلی علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہٹادیا جائے گا۔
  • ریل اورسڑک ٹریفک کے راستے بدل دئے جائیں  گے ۔
  • متاثرہ علاقوں کے لوگ اپنے گھروں  میں  محدود رہیں  گے۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے  بحری جہازوں  میں نکلنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

اوڈیشہ کے کیندرپاڑہ ، بھدرک ، جاچ پور ،  بالاسور اور مغربی بنگال  کے مشرقی اور مغربی مدنی  پور ،  جنوبی اور شمالی چوبیس پرگنہ  ،  ہاوڑہ ، ہگلی ،  کولکتہ  اضلاع نیز  آندھرا پردیش کے  سریکاکلم   ،وشاکھا پٹنم اور وجیہ نگرم اضلاع میں  لاحق  ہونے والا خسارہ اور اس سلسلے میں کی جانے والی کارروائی :

  • جھونپڑوں جیسے تمام تر مکانات کلی طور پر نیست ونابودہوجائیں  گے اور کچے مکانات  کو زبردست نقصان پہنچے  گا ۔کچھ پکے مکانوں  کو  بھی خسارہ لاحق ہوگا ۔ ہوا میں اڑتی ہوئی چیزوں سے نقصانات ہوسکتے ہیں ۔
  • بجلی اور مواصلاتی کھنبے مکمل طور پر اکھڑجائیں  گے۔
  • کچی اور پکی سڑکوں کو زبردست نقصا ن ہوگا اور بچ نکلنے کے راستوں  پر پانی بھر جائے گا ۔ریلوے  اور پاور لائنو ں  اور سگنلنگ کا نظام  متاثر ہوگا۔
  • کھڑی فصلوںکو عام طور پر زبردست نقصان ہوگا۔ہرطرح کے درخت اور باغات   کو زبردست نقصان ہوگا۔ہرے ناریل گرجائیں  گے اور پام کے درختوں کے تنے پھٹ جائیں  گے۔آم جیسے گھنے درخت زمیں  بوس ہوجائیں  گے ۔
  • چھوٹی کشتیاں اور مقامی طور پر تیار کی جانے والی ڈونگیاں وغیرہ اپنے اپنے مستقر سے اڑ کر دور جا پڑیں  گی۔
  • عام طور پر دور دور تک دھند چھا جائے گی اور کچھ نظر نہیں آئے گا۔
  • بڑے بڑے اشتہاری بورڈ  ، فلیکس اور بینر وغیرہ ہوا میں اڑ جائیں  گے اور گردونواح میں  نقصان پہنچائیں  گے انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔

اس  پس منظر میں  کی جانے والی کارروائی :

  • ماہی گیری کے تمام تر آپریشنوں کو موقوف کردیا جائے گا۔ ساحلی علاقے سے لوگوں کو ہٹادیا جائے گا۔
  • ریل اورسڑک کے ٹریفک کو دانشمندی سے منظم کیا جائے گا۔
  • متاثر ہ علاقو ں کے عوام کو گھر  میں  محدود رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں میں نکلنا عقلمندی نہ ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ministry of Ministry of Earth Science

 

  م ن۔م ع۔ن ا۔

U- 2026

 

 


(Release ID: 1571521) Visitor Counter : 109
Read this release in: English , Hindi , Bengali