نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

خواتین کی اقتصادی شمولیت کے بغیر سماجی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی : نائب صدر جمہوریہ ہند

خواتین کو اقتصادیات کی تعلیم کے ذریعہ با اختیار بنایا جائے
خواتین کی اقتصادی تعلیم ملک کی قسمت بدل سکتی ہے
مالیاتی تعلیم کے ذریعہ خواتین کو با اختیار بنانے کے موضوع پر منعقدہ نیشنل کانکلیو سے نائب صدر جمہوریہ ہند کا خطاب

Posted On: 19 APR 2019 2:17PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 19 اپریل ؍ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ۔ وینکیا نائیڈو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سرگرمی کے ہر شعبے میں خواتین کی یکساں شمولیت کے بغیر ملک تیز رفتار ترقی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں اور مرکز ، غیر سرکاری اداروں اور شہری سوسائٹیوں سے خواتین کو وسیع پیمانے پر مالیاتی مینجمنٹ کی تعلیم دینے پر زور دیا ۔
نائب صدر جمہوری ہند نے ووڈا فون انڈیا فاؤنڈیشن اور لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے حیدر آباد میں منعقدہ ایک قومی کانکلیو ’’ خواتین کو مالیاتی تعلیم کے ذریعہ با اختیار بنانا ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو مالیاتی تعلیم کے ذریعہ با اختیار بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ترقی و فروغ میں یکساں ساجھے دار بنانے کی شروعات انہیں اقتصادی معاملات میں با اختیار اور آزادانہ طور پر معاملات طے کرنے سے کی جانی چاہئیے ۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ تیز ترین اقتصادی ترقی کر رہے بھارت کے لئے آئی ایم ایف نے رواں سال 7.3 فیصد اور 2020 میں 7.5 فیصد کا تخمینہ لگا یا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ بھارت آئندہ پانچ برسوں کے دوران پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی اقتصادیات کا حامل ملک بن جائے گا ، خود کفیل بنانے کے لئے فریم ورک تیار کر کے خواتین کو ترقی میں یکساں شراکت دار بنانا چاہئیے ۔ ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہئیے کہ خواتین کی مالی شمولیت کے بغیر سماجی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی ۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے خواتین کی آمدنی بڑھانے کے لئے ان کے مالی حقوق ، ذمہ داریاں اور مواقع کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر بھارت جیسے ملک میں جو کہ تیز رفتار اقتصادیات اور سماجی تبدیلی کامظہر ہے ، یہ بات انتہائی اہم اور ضروری ہے ۔
یہ محسوس کرتے ہوئے کہ مالیاتی تعلیم سے آراستہ خواتین سرمایہ کاری اور بچت کے ذریعہ عظیم تر مالیاتی استحکام کو یقینی بنا سکتی ہیں ، نائب صدر جمہوریہ ہند نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی تعلیم سے
آراستہ خواتین نہ صرف نہ صرف صنفی خلاء کو پُر کرنے میں مدد کریں گی بلکہ خواتین کا مستقبل محفوظ کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دیہی خواتین کو اپنی اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے اور اپنی آمدنی کی معقول سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے انہیں ڈیجیٹل تکنالوجی کے استعمال کی تربیت دی جائے ۔
لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر انجلی پرکاش ، حکومت آندھرا پردیش کے میونسپل علاقوں میں خاتمہ غریبی مشن کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پی ۔ چنّا تھاتیہہ ، ووڈا فون انڈیا فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر جناب پی ۔ بالا جی اور دیگر مقتدر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
صدر جمہوریہ ہند کے خطاب کا متن درج ذیل ہے : ۔
لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کے ذریعہ منعقدہ ’’ خواتین کو مالیاتی تعلیم کے ذریعہ با اختیار بنانے کے عنوان سے قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے مسرت محسوس ہو رہی ہے ۔
بھارت کے عظیم ترین حکمت عملی سے آراستہ اور اقتصادی مفکر چانکیہ ، جنہوں نے ارتھ شاستر تصنیف کی تھی ، ان کا کہنا ہے کہ ارتھ ( مالیات ) کسی بھی معاشرے کے لئے انتہائی اہم ترین ضرورت کوالٹی اور ڈسپلن ہیں اور دھرم اور کرم دونوں اس پر منحصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی بہبود کے لئے مال و دولت لازمی شے ہے ۔
دوستو ، بھارت آبادی اور مکانات کے لحاظ سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی قوم ہے جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 17.5 فیصد ہے ۔ در حقیقت بھارت کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور آبادی کا تقریباً 65 فیصد حصہ 35 سال سے کم عمر پر مشتمل ہے ۔
مجھے بتایا گیا ہے کہ لرننگ لنکس فاؤنڈیشن متعدد سرکاری اور ریاستی حکومت کی مدد سے عوام کو با اختیار بنانے کے مقصدسے متعدد اسکیموں پر عمل در آمد کر رہی ہے ۔
متعدد گاؤوں اور شہری علاقوں میں خواتین کے لئے کام کر رہے اپنی مدد آپ گروپوں کے تجربات نے نہ صرف خواتین میں اعتماد کی امید جگائی ہے بلکہ ملک کی خواتین میں صنعتیں چلانے کا ہنر بھی پیدا کیا ہے ۔
گزشتہ دو دہائیوں میں لاکھوں خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی رو نما ہوئی ہے ۔ وہ نہ صرف روایتی مالیاتی شعبے میں خواتین کے داخلے میں مدد کر رہے ہیں انہیں سماجی کامیابی کے حصول اور اقتصادی طور پر با اختیار بنانے میں بھی مدد کر رہے ہیں ۔
شہری اور نیم شہری علاقوں میں مدرا اور دیگر اسکیموں کے ذریعہ خواتین کے گروپوں کو مالی مددکی فراہمی کی مثال پیش کر سکتے ہیں ۔
خاتون صنعت کار وں کو آمدنی بڑھانے والی مختلف اسکیمیں مثلاً مدرا ، اسٹینڈ اپ اور اسٹارٹ اپ وغیرہ کا بھر پور استعمال کرنا چاہئیے ۔
ان الفاظ کے ساتھ قوم کو مالیاتی تعلیم سے آراستہ کرنے کے مشن کے لئے میں اپنی بہترین نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ جے ہند ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 1931
 


(Release ID: 1570956)
Read this release in: Hindi , English