وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ نے انڈین ایئر فورس کے سابق مارشل ارجن سنگھ ڈی ایف سی کی پیدائش صدی کی تقریبات کی شروعات کی

Posted On: 15 APR 2019 6:58PM by PIB Delhi


نئی دلّی ، 16 اپریل ؍بھارتی فضائیہ نے گزشتہ روز انڈین انیئر فورس کے آنجہانی مارشل ارجن سنگھ ڈی ایف سی کی پیدائش صدی کی تقریبات کا آغاز کیا ۔ یہ دن ، قوم کو بھارتی فضائیہ کے تئیں مارشل خدمات کی یاد دلاتا ہے ۔ مارشل اپنے پیشہ ورانہ تحمل ، قیادت اور حکمت عملی کے نظرئیے کے لئے جانے جاتے ہیں ۔
ارجن سنگھ کی پیدائش 15 اپریل ، 1919 کو لائل پور ( اب فیصل آباد ، پاکستان میں ) میں ہوئی تھی ۔ ان کی عمر 19 برس تھی جب وہ 1938 میں آر اے ایف کالج میں ٹریننگ کے لئے منتخب کئے گئے تھے ۔ 1939 میں انہیں آر اے ایف میں بطور پائلٹ آفیسر کمیشن دیا گیا تھا ۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران برما کی مہم میں ان کی غیر معمولی قیادت ، عظیم ہنر مندی اورجرآت کے لئے انہیں ممتاز فلائنگ
کراس ( ڈی ایف سی ) ایوارڈ سے نوا زا گیا تھا ۔ انہوں نے 1965 میں پاکستان کے خلاف جنگ میں بھی بھارت کے چیف آف ایئر اسٹاف کے طور پر قیادت کی تھی ، جہاں بھارت نے پاکستان ایئر فورس کے فضائی بر تری حاصل کی تھی اور بھارتی بّری فوج کے فتح حاصل کرنے میں مدد کی تھی ۔ وہ 16 ستمبر ، 2017 کو 98 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔ ان کی متحرک شخصیت ، پیشہ ورانہ تحمل ، ملک اور بھارتی فضائیہ کے تئیں خدمت کے لئے ایمان داری نے بھارتی فضائیہ کے لئے ایک رہنما اور ایک علامت کے شبیہہ قائم کی ہے ۔
یاد گار بنانے کی غرض سے سال بھر چلنے والی متعدد تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں انڈین ایئر فورس نے 14 اپریل ، 2019 کو ایک ہاف میراتھن منعقد کی تھی جو کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے مشہور مقامات مثلاً لودی روڈ ، متھرا روڈ ، انڈیا گیٹ ، راج پتھ وغیرہ ہو تے ہوئے واپس جواہر لال نہرو اسٹیڈیم پہنچ کر مکمل ہوئی ۔ انڈین ایئر فورس کے مارشل ارجن سنگھ فضائی قوت کے پُر زور حمایتی اور نظریات کے حامل تھے اور انہوں نے انڈین ایئر فورس کو ایک قابل اعتماد لڑاکا فورس بنانے کے لئے انڈین ایئر فورس کی بنیاد رکھنے میں اہم رول ادا کیا ۔ انڈین ایئر فورس کے لئے ان کے نظریے کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ایئر فورس آڈیٹوریم ، سبروتو پارک میں ’’ 2040 میں فضائی قوت : تکنالوجی کے اثرات ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا تھا ۔ اس سیمینار میں متعدد خدمت کر رہی موجودہ اور سبکدوش شخصیات نے شرکت کی ۔
سیمینار کے بعد چیف آف ایئر اسٹاف ، ایئر مارشل بی ایس دھنووا ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، وی ایم ، اے ڈی سی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز ( وایو بھون ) میں انڈین ایئر فورس کے مارشل کے ایک مجسمے کے نقاب کشائی کی ۔ انڈین ایئر فورس نے مارشل کپ آل انڈیا ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے ، جس کا آغاز چنڈی گڑھ میں کیا گیا اور اس کا اختتام 25 اپریل ، 2019 کو ہو گا ۔
 


U . 1893

 


(Release ID: 1570730) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi