ارضیاتی سائنس کی وزارت
ملک میں جنوب مغربی مانسون کے دوران بارش معمول کے مطابق رہنے کی امید
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 APR 2019 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍اپریل،
پیشگوئی کے جائزے کا خلاصہ:
الف- جنوب مغربی مانسون کا سیزن (جون سے ستمبر تک) پورے ملک میں بارش کے تقریباً معمول کے مطابق رہنے کی امید ہے۔
ب- مقدار کے اعتبار سے مانسون سیزن (جون سے ستمبر تک) کے دوران +-5% غلطی کے ماڈل کے ساتھ پورے ملک میں بارش کے طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کا 96 فیصد ہونے کی امید ہے۔ پورے ملک میں سیزن کےد وران بارش کا ایل پی اے مجموعی طور پر 1951-2000 یعنی 89 سی ایم ہونے کی امید ہے۔
ج- سیزن کے آخری حصے میں بارش کی کم شدت کے ساتھ مانسون کے دوران کمزور ماحولیاتی حالات رہنے کی امید ہے۔
بحرالکاہل ( ای آئی نینو لانینا) اور بحر ہند (بحرہند کا ڈائپول – آئی او ڈی ، جس کے ہندوستان کے مانسون پر مؤثر ہونے کے طور پر مانا جاتا ہے، اس کے مطابق سطح سمندر کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) کی حالت کا پورے ملک میں باریکی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور امید ہے کہ مانسون سیزن 2019 کے دوران پورے ملک میں بارش اچھی ہوگی۔ اس سے خریف سیزن کے دوران ملک کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
ہندوستان کا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) جون 2019 کے پہلے ہفے کے دوران دوسرے مرحلے کے مانسون 2019 سے متعلق پیش گوئی جاری کرے گا۔
U-1883
(ریلیز آئی ڈی: 1570699)
وزیٹر کاؤنٹر : 141