وزارت آیوش

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور بولیویا کے درمیان روایتی نظام ادویہ اور ہومیو پیتھی کے شعبے میں باہمی اشتراک و تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 15 APR 2019 12:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے   ہندوستان اور بولیویا کے درمیان روایتی نظام ادویہ  اور ہومیوپیتھی کے شعبے میں  باہمی اشتراک و تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو سابقہ تاریخ سے اپنی منظوری دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس مفاہمت نامے پر  مارچ 2019 میں  دستخط کئے گئے تھے۔

اثرات:

ہندوستان اور بولیویا کے درمیان  یہ مفاہمت نامہ  باہمی اشتراک و تعاون کے لئے  ایک فریم ورک مہیا کرے گا۔ علاوہ ازیں  یہ مفاہمت نامہ  روایتی نظام ادویہ  اور  ہومیو پیتھی کے فروغ کے لئے  دونوں ملکوں کے درمیان  یکساں  افادیت کا حامل ہوگا۔ اس سے  بولیویا میں  روایتی نظام ادویہ  اور  ہومیو پیتھی کی  ترقی ،فروغ  اور تشہیر کی راہ ہموار ہوگی ۔ مزید برآں اس مفاہمت نامے سے  بولیویا  میں  آیوش  (آیوروید، یوگا، یونانی ، سدھا اور ہومیو پیتھی) نظام ادویہ  کی اہمیت میں اضافہ ہوگا ۔ اس مفاہمت نامے سے  پریکٹیشنروں اور  سائنس دانوں کی تربیت کے لئے  ماہرین کا باہمی تبادلہ  ہوسکے گا  اور  مشترکہ تحقیق کی راہ ہموار ہوگی، جس سے  روایتی نظام ادویہ کے شعبے میں  ادویہ کی ترقی  اور  پریکٹس میں  نئے اختراعات ہوں گے۔

 

 

U-1879


(Release ID: 1570683)
Read this release in: English , Hindi , Tamil