بھارتی چناؤ کمیشن

سکم میں عام انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے


لوک سبھا کی واحد سیٹ کے لئے 11 امیدوار میدان میں ہیں

انتخابات کو صاف ستھرے طریقے پر کرانے کے لئے 567 پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 08 APR 2019 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 8 اپریل  2019    /سکم  میں  عام انتخابات 2019 کے لئے  پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالےجائیں گے ۔ سکم میں  لوک سبھا کا  ایک ہی حلقہ ہے(جنرل) جس کے لئے 11 اپریل کو  پولنگ ہوگی۔

فراہم اعدادوشمار کے مطابق سکم میں  رائے دہندگان کی تعداد   423325 ہے۔ ان میں سے  216222 مرد ہیں  جبکہ   207103 خواتین ہیں جو لوگ 18 ، 19 سال کے گروپ میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالیں گے ان کی تعداد  20246 ہے۔

لوک سبھا کی  واحد سیٹ کے لئے  11 امیدوار میدان میں ہیں ۔ انتخابات کو صاف ستھرے طریقے پر کرانے کے لئے 567 پولنگ مرکز قائم کئےگئے ہیں۔

سکم کے  رائے دہندگان  کی ایک خصوصی یہ ہے  کہ   اس کے سو فی صد   رائے دہندگان کے پاس تصویر والے  آئڈینٹیٹی کارڈز (ای پی آئی سی) ہیں۔  

سکم کے لوک سبھا انتخابات کے لئے نوٹی فکیشن 18 مارچ کو جاری کیا گیا تھا ۔   نامزدگی کے پرچے  داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 مارچ تھی۔  کاغذات کی جانچ پڑتال  26 مارچ کو ہوئی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ  28 مارچ تھی۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی 2019 کو ہوگی۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ج ۔ ج۔

U- 1804

 


(रिलीज़ आईडी: 1570226) आगंतुक पटल : 69
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali