یو پی ایس سی
یو پی ایس سی رزلٹ 2018 کی اہم جھلکیاں
Posted On:
05 APR 2019 7:38PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 08 اپریل ؍ یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کے سول سروسیز ایگزامنیشن ،2018 کے حتمی نتائج کا اعلان 05 اپریل ، 2019 کو کر دیا گیا ہے ۔ نتائج کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں : ۔
* سول سروسیز ( ابتدائی ) امتحان ، 2018 کا انعقاد 03 جون ، 2018 کو کیا گیا تھا ۔ اس امتحان کے لئے کل 10,65,552 امید واروں نے فارم بھرے تھے جن میں سے کل 4,93,972 امید واروں نے امتحان میں شرکت کی تھی ۔
* تحریری امتحان ( مین ) میں شرکت کے لئے کل 10,468 امید واراہل پائے گئے جو کہ ستمبر ۔ اکتوبر ، 2018 میں منعقد کیا گیا تھا ۔
* پرسنلٹی ٹیسٹ میں شرکت کے لئے کل 1994 امید وار اہل پائے گئے جو کہ فروری ۔ مارچ ، 2019 میں منعقد کیا گیا تھا ۔
* کمیشن نے مختلف ملازمتوں میں تقرر کے لئے کل 759 امید واروں کے لئے تجویز پیش کی جن میں 577 مرد اور 182 خواتین شامل ہیں ۔
* جناب کنشک کٹاریہ ( رول نمبر 1133664 ) نے سول سروس امتحان 2018 میں ٹاپ کیا ۔ وہ شیڈولڈ کاسٹ زمرے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ریاضی کے اختیاری مضمون کے ساتھ امتحان پاس کیا ہے ۔ انہوں نے آئی آئی ٹی ، بمبئی سے گریجویشن کے ڈگری بی ٹیک ( کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ) کے ساتھ حاصل کی ہے ۔
* محترمہ سرشٹی جینت دیش مکھ ( رول نمبر 0404032 ) نے مجموعی طور پر پانچواں رینک حاصل کر کے خواتین امید واروں میں ٹاپ کیاہے ۔ انہوں نے راجیو گاندھی پرودیوگکی وشو ودیالیہ ، بھو پال سے بی ای ( کیمیکل انجینئرنگ) کے ساتھ گریجویشن کیا ہے ۔
* ٹاپ کرنے والے 25 امید واروں میں 15 مرد اور 10 خواتین شامل ہیں ۔
* تعلیمی لیاقت وار ٹاپ کرنے والے 25 امید وار ملک کے مختلف پریمیر اداروں مثلاپ آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی ، این ایل یو ، بی آئی ٹی ایس پلانی ، دلّی یو نیورسٹی ، ممبئی یو نی ورسٹی ، انّا یو نی ورسٹی ، پونے یونی ورسٹی وغیرہ سے ، انجینئرنگ ، سائنس ، اکنامکس ، لاء ، میتھمیٹکس ، تاریخ ، پولیٹیکل سائنس ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کامرس گریجویٹ ہیں۔
* امتحان میں ٹاپ کرنے والے 25 امید واروں کے اختیاری مضمون میں انتھرولوجی ، کیمسٹری ، کامرس اور اکاؤنٹنسی ، جیو گرافی ، لاء ، میتھ ، ہسٹری ، پولیٹیکل سائنس اور انٹر نیشنل ریلیشن ، سائیکلوجی ،
سوشیو لوجی اور انگریزی ادب شامل ہیں ۔
* تقرر کے لئے تجویز کردہ امید واروں میں 36 امید واروں کا تعلق شناخت شدہ معذور ی سے ہے جس میں 11 امید وار ہڈیوں کی بیماری سے معذور دیگر طور پر اہل ، 12 امید وار بصارت سے
معذور دیگر طور پر اہل ، 11 امید وار سماعت سے معذور اور دو امید وار ملٹی پل بیماریوں سے معذور دیگر طور پر اہل ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1786
(Release ID: 1570155)