وزارت دفاع
جنگی حکمت عملی کے ماہرین اور ٹیکنوکریٹس نے ‘‘مشن شکتی’’ پر غور وخوض کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 APR 2019 8:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06/اپریل ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے آج مشن شکتی کے مشن کی تفصیلات، مشن کے مختلف ادوار اور ٹیکنالوجی سے متعلق پہلوؤں کے تجربات بیان کرنے کے لیے ایک خصوصی بات چیت کا انعقاد کیا۔ اس بات چیت میں جنگی حکمت عملی کے کئی ممتاز ماہرین ٹیکنوکریٹس، سفارت کاروں، مسلح دستے کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ ان میں زیر ملازمت ماہرین بھی شامل تھے اور ایسے ماہرین بھی جو کہ ریٹائر ہوچکے ہیں۔ مختلف محکموں میں کام کرنے والے سائنسدانوں نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔
ڈی آر ڈی او نے اینٹی سیٹلائٹس ٹیسٹ (اے – سیٹ)کے مقاصد، مشن کے چیلنجوں اور حصولیابیوں کی تفصیل پیش کی۔
ڈی آر ڈی او نے 27 مارچ 2019 کو اڈیشہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے اینٹی سیٹلائٹ میزائل ٹیسٹ (اے-سیٹ) ‘مشن شکتی’ کا کامیاب تجربہ کیا اور ہندوستان کو تین ملکوں(امریکہ، روس اور چین) کے اس چنندہ گروپ میں شامل کردیا جو ایسی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر، پروفیسر کے وجے راگھون، قومی سلامتی کے نائب مشیر جناب پنکج سرن اور جناب راجندر کھنّہ، ایٹمی توانائی کے محکمے کے سکریٹری جناب کے این ویاس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما، ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون،ہندوستان کے جنگی حکمت عملی کے ماہرین اور تھنک ٹینک، سابق ڈی آر ڈی او سربراہان اور ریٹائرڈ فوجی افسروں کے ساتھ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین اور دفاعی محکمے کے آر اینڈ ڈی کے سکریٹری ڈاکٹر جی ستیش ریڈی بھی موجود تھے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U. No. 1781
(ریلیز آئی ڈی: 1570144)
وزیٹر کاؤنٹر : 162