وزارت دفاع

رئیر ایڈ مرل سورج بیری نے مشرقی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 30 MAR 2019 5:45PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔یکم  اپریل ۔رئیر ایڈمرل سورج بیری ، این ایم ،وی ایس ایم نے مشرقی بیڑے ،  مشرقی بحری کمان کے سورڈ آرم  کی کمان  سنبھالی ۔انہوں نے یہ کمان ریئر ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی اے وی ایس  ایم ، این ایم سے 30  مارچ  2019  کو وشاکھاپٹنم  کے بحری ٹھکانے پر ایک شاندار تقریب کے دوران سنبھالی ۔

          ریئر ایڈمرل  سورج بیری کو ایک جنوری 1987  میں  بحریہ میں شامل کیا گیا تھا ،وہ  توپ چلانے اور میزائل ہتھیاروں کے ماہر ہیں ۔ ان کی سمندری کمان میں  میزائل بحری جہاز آئی این ایس نربھیک  ،  میزائل کارویٹ آئی این ایس کرمکھ ،  آئی این ایس تلوار اور طیارہ بردار  آئی این ایس وکرما دتیہ شامل ہیں ، جن کے لئے وہ  کمانڈنگ آفیسر مقرر کئے گئے  تھے۔ ان کے باوقار عملے اور کارکردگی کی  نعیناتیوں میں  موبائل میزائل  ساحلی بیٹری کے  آپریشن آفیسر ،مغربی بیڑے کے توپ اندازی  کے افسر ، سری لنکا ،سری لنکا اور مالدیپ کے بھارتی ہائی کمشنر کے دفاعی مشیر  ،  عملے کی  ضرورتوں کے ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر  بحریہ کے سربراہ کے بحری اسسٹنٹ اور  بحریہ کے صدر دفتر میں دفاع ، خیال اور کایاپلٹ   کے  پرنسپل ڈائریکٹر شامل ہیں ۔

           انہیں    2006  میں  سری لنکا / مالدیپ میں سونامی بچاؤ کارروائیوں کےدوران کی ان کی خدمات   اور 2015  میں  اپنے فرائض  کی انجام دہی کے لئے خودکو وقف کردینے کے صلے میں  نوسینا میڈل ( بحریہ میڈل ) سے نوازا جاچکا ہے۔اکتوبر 2016  میں  ان  کے عہدے میں اضافہ کرکے انہیں  فلیگ رینک دیا گیا ۔  وہ مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالنے سے  پہلے انسانی وسائل کی ترقی کے ،  عملے کے اسسٹنٹ چیف  رہے۔

          پچھلے ساڑھے  چودہ مہینے میں  ریئر ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کی کمان کے تحت  مشرقی بیڑے   نے  مختلف کارروائیوں کے مشن  شروع کئے، جن میں    ملن 18  کے حصے کے طور پر پورٹ بلیئر ساحل سے کچھ دور سمندر میں   کثیر ملکی پہلی مشق   اور چنئی کےساحل سے کچھ دور ڈیفینس  ایکسپو -18  کے حصے کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ شامل ہے۔ فلیگ آفیسر کے تحت  مشرقی بیڑے  کی ایک ٹاسک فورس بھی جنوب  مشرقی ایشیا اور  مغربی بحرالکاہل میں  تعینات کی گئی تھی ،جس میں  مالابار -19  کے امریکہ کے شہر گوانگ    جانے والے بھارتی بحری جہاز کا پہلا دورہ بھی شامل ہے ۔  ان کے تحت   مشرقی بیڑے نے بھی  مختلف  دوطرفہ مشقوں  میں  حصہ لیا، جن میں سب سے زیادہ اہم روسی فیڈریشن  بحریہ  اندر ا -18  ،  جاپانی بحریہ کے ساتھ  جمیکس  -18  اور جمہوریہ سنگا پور بحریہ  کے ساتھ  25 ویں سمبیکس     ہیں ۔  ریئر ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کو  وائس ایڈ مرل  کے عہدے پرترقی دی گئی ہے  اور وہ  نئی دلی میں  پروجیکٹ سی برڈ  کے  اسسٹنٹ  ڈائریکٹر جنرل کے طور پر سربراہی کریں  گے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014888.jpg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔س ش ۔رم

U-1743


(Release ID: 1569900)
Read this release in: English