وزارت دفاع

ہندوستان منتخبہ قوموں کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے اس نے نچلے زمینی مدار میں ایک سٹیلائٹ کو تباہ کردیا ہے

Posted On: 27 MAR 2019 2:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍ مارچ،دفاعی تحقیق  اور ترقی کی تنظیم  (ڈی آر ڈی او)  نے  آج اڈیشہ میں ڈاکٹر  اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے سٹیلائٹ شکن میزائل (اے -ایس اے ٹی)  مشن شکتی کا کامیاب تجربہ کیا ۔ ڈی آر ڈی او کی طرف سے  تیاری کئے گئے  اس بیلسٹک میزائل ڈیفنس ( بی ایم ڈی )  انٹرسیپٹر میزائل نے  کامیابی کے ساتھ  ’ہٹ ٹو کل‘ موڈ میں زمین کے نچلے مدار میں  ایک سٹیلائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس میزائل نے نشا نہ بنایا وہ  تین  مرحلوں والا  میزائل تھا ، جس میں دو  ٹھوس راکٹ بوسٹر  لگے ہوئے تھے۔ حاصل شدہ معلومات سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ مشن نے  اپنے تمام مقاصد پورے کرلئے۔

اس  آزمائش نے ہندوستان کی  اس صلاحیت کو ثابت کردیا ہے کہ وہ  باہری خلاء میں اپنی حفاظت کرسکتا ہے۔ یہ  ڈی آر ڈی او کے  پروگرامو ں کی زبردست نوعیت  اور اس کے استحکام کا  ثبوت ہے۔

 اس  تجربے کے بعد  ہندوستان چند ملکوں کے اس منتخبہ گروپ میں شامل ہوگیا جس کے پاس  یہ صلاحیت موجود ہے۔ اس آزمائش نے ایک بار پھر  اندرون ملک  اسلحہ نظام کی صلاحیت کو ثابت کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-ج- ق ر)

U-1701



(Release ID: 1569613) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Bengali