کابینہ

کابینہ نے مکان کے شعبے میں تعاون کے لیے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 27 MAR 2019 1:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍ مارچ /

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج مکانات کے شعبے میں تعاون کے لیے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے، جس پر فروری 2019 میں دستخط کیے گیے تھے۔

یہ مفاہمت نامہ سستے / کم آمدنی کے مکانوں سمیت مکانوں کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو فروغ دے گا اور دونوں ملکوں میں مکانوں اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں حکام اور کمپنیوں کی شراکت داری کو بڑھائے گا۔یہ مفاہمت نامہ ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور جدید تعمیری تکنیک کی منتقلی اور  ترقی میں تجربات اور معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے کو فروغ دے گا اور مکانوں  کی تعمیر کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔

**************

 ( م ن ۔  ح ا ۔ ت ع  (

27-03-2019

 U. No. 1691

 


 



(Release ID: 1569581) Visitor Counter : 53