وزارت دفاع
ریئر ایڈمیرل راجیش پیندھرکر نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا کا عہدہ سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
26 MAR 2019 5:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25؍ مارچ،ریئر ایڈمیرل راجیش پیندھرکر وی ایس ایم نے 19 مارچ 2019 کو فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہیں جنوری 1987 میں ہندوستانی بحریہ میں کمیشن ملا۔ وہ آب دوز شکن جنگ کے ماہر ہیں۔ سمندر میں ان کی تقرری جن مقامات پر کی گئی ان میں میزائل جنگی جہاز آئی این ایس کرپان اور میزائل شکن آئی این ایس میسور پر ایگزیکیٹو آفیسر کے طور پر تقرری اور میزائل جنگی جہاز آئی این ایس کورا ، میزائل جنگی جہاز آئی این ایس شیوالک اور طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وراٹ کی کمان شامل ہیں۔
انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹاف ریکوائر منٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف پرسنل کے جوائنٹ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف نیٹ سینٹرک آپریشنز کے پرنسپل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف پرسنل کے پرنسپل ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ، ویلنگٹن ، نیول وار کالج کرنجا اور نیول کمان کالج نیوپورٹ روڈے آئی لینڈ، یو ایس اے کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ہے۔
فروری 2016 میں ریئر ایڈمیرل کے عہدے پر ترقی دئے جانے پر انہیں ہیڈ کوارٹر آئی ڈی ایس نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ( انٹ-اے) کے اسسٹنٹ چیف کے طور پر مقرر کیا گیا اور اس کے بعد ہیڈ کوارٹرز ویسٹرن نیول کمان میں چیف اسٹاف آفیسر (آپریشنز )کے طور پر مقرر کیا گیا۔ انہیں بہترین خدمات کے لئے وششٹ سیوا میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-ا گ- ق ر)
U-1678
(रिलीज़ आईडी: 1569510)
आगंतुक पटल : 95