وزارت دفاع

آئی این ایس کیڈمیٹ لیما-19 میں شرکت کے لئے ملیشیاکے مقام لنگ کاوی پہنچ گیا ہے

Posted On: 26 MAR 2019 12:11PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی26 مارچ ۔ بھارتی بحریہ کا سرحدی اے ایس ڈبلیوکورویٹ ، آئی این ایس  کیڈمیٹ جہاز 25  مارچ 2019  بروز پیر سات دن کے سرکاری دورےپر ملیشیا کے مقام لنگ کاوی پہنچ گیا ہے۔ یہ بحری جہاز اپنے دورے میں پندرہویں  لنگ کاوی بین الاقوامی  بحری اور خلائی  نمائش  لیما -19   میں  شرکت کرے گا۔وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ پی وی ایس ایم ،  اے اوی ایس ایم ،  اے ڈی سی  ،جو  مشرقی بحری کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف  ہیں ، بھارتی بحریہ کے وفد کے سربراہ کے طور پر لیما -19  کی مختلف سرگرمیوںمیں شرکت کریں گے ۔

          یہ بحری جہاز لنگ کاوی میں  سات دن کے دوران لیما -19  کی منصوبہ بند بہت سی سرگرمیوںمیں حصہ لے گا، جن میں  ملیشیا کے وزیراعظم  کا ، بین الاقوامی بیڑے کا جائزہ (آئی ایف آر ) ، بحری اورفضائی فوجوں کی  کارکردگی کے مظاہرے ،سمندری مشقیں ،  جن میں  29 دیگر بحری فوجیں  شامل ہیں،  ثقافتی تبادلوں کے پروگرام ، بحری جہازوں کے ایک دوسرے کے ملکوںمیں دورے ، کھیل مقابلے شامل ہیں۔ اصل تقریبات سے الگ بہت سے سمیناروں اور مذاکرات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

          آئی این ایس کیڈ میٹ ( پی-29) ملک ہی میں تیار کیا گیا ، آبدوز شکن جنگی جہاز ہے ،جسے جنوری 2016  میں   بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں  ،حساس آلات اور جدید ترین مشینری سے لیس  ہے ،جسے آبدوزشکن  ہیلی کاپٹروں  کی پرواز کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

          ملیشیا اور بھارت  ایک دوسرےکے بحری پڑوسی ہیں اور دونوںملکوں  کی بحری فوجیں  اپنے اپنے بحری جہازوں  کے دورے کے دوران ایک دوسرے کو تربیت اور بہترین طور طریقوںسے واقف کرانے سے متعلق معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتی ہیں ۔ ان  دوستانہ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر شاہی  ملیشیائی   بحری (آر ایم این ) جہاز کے ڈی جیبٹ  کو سمندری کام کاج کی تربیتی مشق میں  کام میں  لیا گیا تھا۔ یہ  شروعات اکتوبر 2018  میں   کوچی  میں  سمندری تربیت کے فلیگ آفیسر ایف اوایس ٹی  کے ہاتھوںکی  گئی تھی اور آر ایم این                         کے ڈی لیکر نے  آئی ایف آر میں شرکت کی تھی ،جس کاا نعقادفروری  2016  میں وشاکھا پٹنم سے کچھ دورکیا گیا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012MIW.jpg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-1674


(Release ID: 1569466) Visitor Counter : 119
Read this release in: English , Hindi , Bengali